اسلام آباد میں روایتی اسٹیمپ پیپر کی جگہ ای-سٹیمپ کا کامیاب اجراء WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2026 سب نیوز

پریس ریلیز

اسلام آباد: (سب نیوز ): چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے پیر کے روز F-8 مرکز میں واقع ای۔اسٹیمپ سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن طلعت محمود، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے روایتی اسٹیمپ پیپرز کی جگہ جدید تقاضوں کے عین مطابق اسلام آباد میں ای-سٹیمپ پیپرز کے کامیاب اجراء کے عمل کا جائزہ لیا۔

متعلقہ افسران نے چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے کو ای۔اسٹیمپ پیپرز کے اجراء کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ای-اسٹامپ پیپر کا نظام ٹیسٹنگ فیز کے بعد کامیابی کیساتھ نافذ العمل کیا گیا ہے اور ای۔اسٹامپ پیپر کا نظام ڈیجیٹل ادائیگیوں کیلئے ون لنک کے ساتھ مکمل منسلک ہے۔بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ اس ضمن میں پی ایل آر اے نے آئی سی ٹی انتظامیہ کیساتھ ملکر ای-سٹیمپ پیپرز کا ڈیزائن اور ڈیجیٹل طریقہ کار وضع کیا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ای-سٹیمپ پیپر کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کیا اور ای-سٹیمپ سینٹر میں آنے والے شہریوں سے ای-اسٹامپ پیپرز پر فیڈ بیک اور مسائل بھی دریافت کئے۔ انہوں نے ای-سٹیمپ پیپرز کے حوالے سے شہریوں سے انکی آراء اور فیڈ بیک کی روشنی میں میکنزم کو مزید سہل بنانے کی ہدایت کی۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ڈیجیٹل اسلام آباد وژن کے مطابق ای-اسٹیمپ پیپر کے نظام سے اسلام آباد شہر میں کیش لیس اکانومی کو فروغ حاصل ہوگا۔ اسی طرح شہریوں کو لین دین، پراپرٹیز کے ٹرانسفر، انتقال، خرید و فروخت وغیرہ کے سلسلہ میں آسانی ہوگی۔

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ ان اقدامات سے لین دین میں شفافیت کیساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات کا مقصد ای-گورننس ماڈل کو اپنانا اور سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری لانا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے سینیٹر پلوشہ خان سے معافی مانگ لی وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے سینیٹر پلوشہ خان سے معافی مانگ لی بلوچستان حملے: چین کا پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان تھائی سفارت خانے میں ملکہ سریکیت کی 100 ویں برسی پر دعا اور مدح سرائی بارسلونا: اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت دینے کے لیے قونصلیٹ کے غیر معمولی اقدامات، ہفتہ وار تعطیلات ختم، طویل اوقات میں خدمات جاری — چوہدری.

.. حکومت کا ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان “سب ختم ہو گیا” کا بیانیہ دم توڑ گیا؛ لیپ ٹاپ محض مشین نہیں ریاست کا نوجوانوں کے خوابوں پر اعتماد ہے: سیدہ آمنہ... TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام آباد میں اسٹیمپ پیپر

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات