اسلامک یونیورسٹی کشمیر کو پچاس لاکھ ایڈشنل گرانٹ دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
انہوں نے کہا کہ اسلامک یونیورسٹی نے پہلے ہی اسٹارٹ اپ پالیسی کو اپنایا ہے جسکے تحت طلباء اپنے آبائی مقام پر انٹرپرینئر بن سکتے ہیں اور اپنے خیالات کو تجارتی منصوبوں میں تبدیل کرسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایک اہم پیشرفت میں جموں میں جے کے ای ڈی آئی (JKEDI) کے زیر اہتمام آئیڈیا ٹو امپیکٹ اسٹارٹ اپ میلہ میں، سی آئی ای ڈی آئی یو ایس ٹی (CIED-IUST ) نے 50 لاکھ کی سٹارٹ اپ گرانٹ حاصل کی۔ یہ ایوارڈ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ کی ٹیم کو پیش کیا۔ ٹیم کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو نے کی۔ اس موقع پر اسکے مشیر ناصر اسلم وانی، کمشنر سیکرٹری صنعت و تجارت، شری وکرم جیت سنگھ اور ڈائریکٹر جے کے ای ڈی آئی۔ جناب خالد جہانگیر موجود رہے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کی جانب سے انکیوبیٹی کے تعاون سے شاندار انٹرپرینیورشپ کے فاتح اور اسٹارٹ اپ ایوارڈ کو بھی نوازا گیا۔
اس دوران اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو نے نوجوانوں میں کاروباری ثقافت کو پروان چڑھانے پر پروفیسر پرویز احمد میر اور سی آئی ای ڈی کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامک یونیورسٹی نے پہلے ہی اسٹارٹ اپ پالیسی کو اپنایا ہے جس کے تحت طلباء اپنے آبائی مقام پر انٹرپرینئر بن سکتے ہیں اور اپنے خیالات کو تجارتی منصوبوں میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی ای ڈی کے اثرات واضح ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جی آر 8 بیٹ یونٹ کو شاندار انٹرپرینیورشپ اور اسٹارٹ اپ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
پروفیسر رومشو نے مسلسل تعاون کے لئے حکومت کا شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ اسلامک یونیورسٹی کے ادارہ جاتی ترقیاتی منصوبے میں انوویشن اور انٹرپرینیورشپ کو ترجیحی شعبوں کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ نے قلیل مدت میں اونچی اڑان بھر لی ہے اور پورے ملک میں یونیورسٹی کا نام روشن ہوگیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہ اسلامک یونیورسٹی اسٹارٹ اپ کہا کہ
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 18 سو روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 5 سو 43 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے پر آ گئی ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل یعنی بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 46 سو روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ قبل ازیں منگل کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہو گئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 96 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور فی تولہ چاندی 33 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 3 سو 70 روپے پر آ گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر ریٹ کے باعث واقع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے