میئر کراچی کی النجیبی مارکیٹ آگ کو “واردات” قرار دینے پر صحافتی حلقوں میں تنقید
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی :شہر قائد کے میئر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے صدر گل پلازہ کے قریب النجیبی موبائل مارکیٹ میں لگنے والی آگ کو سوشل میڈیا پر “واردات” قرار دینے پر صحافتی حلقوں اور شہریوں کی جانب سے تنقید سامنے آئی ہے۔
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر آگ کے حوالے سے بیان جاری کیا، جس میں میئر کراچی کی طرف سے آتشزدگی کے مقام کو “موقعِ واردات” قرار دیا گیا تاہم قانونی اور صحافتی اصطلاحات کے مطابق “موقعِ واردات” اس جگہ کو کہا جاتا ہے جہاں کوئی مجرمانہ فعل، جیسے قتل، ڈکیتی یا کوئی اور قابلِ تعزیر جرم پیش آئے۔ آتشزدگی یا حادثاتی آگ کو، جب تک اسے باقاعدہ طور پر مجرمانہ کارروائی کے طور پر ثابت نہ کیا جائے، “حادثہ” یا “واقعہ” کہا جاتا ہے، نہ کہ واردات۔
اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین اور صحافیوں نے اعتراض کیا کہ ایسے الفاظ استعمال کرنے سے قانونی اور صحافتی معیار متاثر ہوتے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ میئر کراچی نے خبر میں بازی لے جانے کے لیے غیر تجربہ کار عملے کے ذریعے فیس بک پر حادثے کی جگہ کو “موقعِ واردات” لکھوا کر پیش کیا۔
صحافتی حلقوں نے اس پر زور دیا کہ اطلاعات کی درستگی اور الفاظ کا محتاط استعمال شہریوں کو صحیح معلومات فراہم کرنے کے لیے ضروری ہے، خاص طور پر جب یہ بیان ایک آفیشل ادارے کے اکاؤنٹ سے جاری کیا گیا ہو۔
واضح رہے کہ النجیبی مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا تھا جبکہ تین گاڑیاں بھی جل گئی تھیں اور ایک شخص کو دھوئیں کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 1800 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 885 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 718 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 21 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 2690 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 739 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔