سٹی 42:  لیبیا کی عرب مسلح افواج کے نائب کمانڈر اِن چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد میں سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

ورلڈ کپ میچ بائیکاٹ، اگر بھارت اور پاکستان سپر 12، سیمی فائنل اور فائنل میں ٹاکرا ہوا تو پھر کیا ہوگا ؟

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور، بدلتی ہوئی علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سربراہ پاک فضائیہ نے پاکستان اور لیبیا کے مابین گہرے مذہبی اور تاریخی رشتوں کو اجاگر کرتے ہوئے پاک فضائیہ کی اعلیٰ آپریشنل تیاری، جدت طرازی اور ملٹی ڈومین صلاحیتوں کی ترقی پر روشنی ڈالی۔ائیر چیف نے پاک فضائیہ کی خود انحصاری، تکنیکی جدت اور انسانی وسائل کی ترقی پر خصوصی توجہ کا ذکر کرتے ہوئے برادر فضائی افواج کے ساتھ پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تجربات کے تبادلے کے عزم کا اعادہ کیا

موسم تبدیل ؛ سکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل ہوگئے

 ایئر چیف نے لیبیا کی فضائیہ کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے پاک فضائیہ کی بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ 

وفد کو نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے ذریعے آگے بڑھائے جانے والے پاک فضائیہ کے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا جو جدت، عوامی نجی شراکت داری اور پاکستان میں ایک مضبوط و خود انحصاری پر مبنی ایرو اسپیس ماحولیاتی نظام کی تشکیل کا مرکز ہے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا جماعت دہم کے طلبہ کیلئے اہم اعلان

لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے اپنے اور اپنے وفد کے پرتپاک اور شاندار استقبال پر سربراہ پاک فضائیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے افسران اور جوانوں کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور پاک فضائیہ کے فضائی و زمینی عملے کے آپریشنل تجربے سے استفادہ حاصل کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ لیبیا کی عرب مسلح افواج کے نائب کمانڈر اِن چیف  نے مشترکہ تربیتی اقدامات، عسکری مشقوں اور پیشہ ورانہ تبادلہ کے پروگراموں کے ذریعے دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

لاہور میں 251 ٹریفک حادثات؛ 320 افراد زخمی

ایئر ہیڈکوارٹرز میں لیبیائی وفد کا یہ دورہ دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی جانب ایک مثبت قدم ہے، جو دونوں برادر ممالک کے مابین  باہمی اعتماد، تعاون اور دفاعی شراکت داری کے ایک نئے باب کی عکاسی کرتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: لیبیا مسلح افواج نائب کمانڈر ا ن چیف سربراہ پاک فضائیہ ملاقات ملاقات سربراہ پاک فضائیہ لیبیا لیبیا سربراہ پاک فضائیہ لیبیا مسلح افواج نائب کمانڈر ا ن چیف سربراہ پاک فضائیہ فضائیہ کی افواج کے لیبیا کی

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری