صوبائی حکومت کو کاروباری طبقے کو مؤثر مراعات دینا ہوں گی‘فیصل کریم کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو کاروباری طبقے کو مؤثر مراعات دینا ہوں گی ۔ صوبے میں صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پالیسیوں پر نظرثانی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار گورنر خیبرپختونخوا نے پشاور کے معروف کاروباری برانڈ ایچ بی کے ہائیپر مارکیٹ (HBK) کی اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ افتتاحی تقریب میں آمد پر معروف کاروباری شخصیات ایچ بی کے گروپ کے چیئرمین امداد خان آفریدی ، سی ای او ڈاکٹر محب اللہ آفریدی، ڈائریکٹر عامر خان آفریدی ، ریوائیو پاکستان کے چیئرمین عمران علی اور دیگر نے گورنر فیصل کریم کنڈی کا پرتپاک استقبال کیا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پشاور کی کاروباری شخصیات کی جانب سے اسلام آباد میں اس نوعیت کی سرمایہ کاری انتہائی خوش آئند ہے اور یہ خیبرپختونخوا کا روشن اور مثبت چہرہ اجاگر کر رہی ہے۔ تاہم انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ رشکئی انڈسٹریل زون کے مقابلے میں پنجاب میں سرمایہ کاروں کو زیادہ مراعات دی جا رہی ہیں، جس کے باعث خیبرپختونخوا کے سرمایہ کار دوسرے صوبوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو اپنی صنعتی اور تجارتی پالیسیوں پر سنجیدگی سے نظرثانی کرنی چاہیے تاکہ ایچ بی کے جیسے ادارے اور دیگر سرمایہ کار خیبرپختونخوا میں ہی سرمایہ کاری کو ترجیح دیں ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔