سندھ پبلک سروس کمیشن نے مشترکہ مقابلہ جاتی امتحان 2023 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
کراچی:
سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) نے مشترکہ مقابلہ جاتی امتحان (سی سی ای) 2023 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت صوبائی محکموں کی گریڈ 17 اور گریڈ 16 کی مختلف آسامیوں کے لیے 152 امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی گئی ہے۔
کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پرووینشل مینجمنٹ سروس (پی ایم ایس) گریڈ 17 کے لیے 31 جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کے لیے 30 امیدواروں کے ناموں کی سفارش کی گئی ہے۔
اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گریڈ 17 کے لیے ایک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر کے لیے دو اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ بلدیات کے لیے 46 امیدوار منتخب کیے گئے ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز گریڈ 17 کے لیے 5 امیدواروں کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ گریڈ 16 کی اسامیوں میں مختیارکار کے لیے 30، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے لیے ایک اور لیبر آفیسر کے لیے 6 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔
کمیشن کے مطابق خواتین امیدواروں میں سے پرووینشل مینجمنٹ سروس کے لیے 7 جبکہ ڈی ایس پی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے لیے ایک، ایک خاتون امیدوار کے ناموں کی سفارش کی گئی ہے۔
سندھ پبلک سروس کمیشن کی وزیراعلیٰ کو 18 ہزار سے زائد تقرریوں کی سفارش
ایس پی ایس سی کے مطابق سی سی ای 2023 کے پہلے مرحلے میں اگست 2024 میں اسکریننگ ٹیسٹ منعقد کیے گئے، جن میں 14 ہزار 588 امیدوار شریک ہوئے، جن میں سے 2 ہزار 32 کامیاب قرار پائے۔
بعد ازاں اپریل 2025 میں ہونے والے تحریری امتحانات میں مجموعی طور پر 597 امیدوار کامیاب ہوئے۔
تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز اکتوبر 2025 سے شروع ہو کر رواں سال جنوری تک جاری رہے۔
انٹرویوز کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد حتمی نتائج جاری کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو تقرری کی سفارشات ارسال کر دی گئی ہیں۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ نتائج کی تیاری میں مرد، خواتین، شہری و دیہی کوٹہ سمیت سندھ میں رائج تمام آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل کی سفارش کی گئی ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر گریڈ 17 کے لیے ایس پی
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔