بلوچستان میں ٹرین اور موبائل فون انٹرنیٹ سروس چوتھے روز بھی معطل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
ویب ڈیسک: بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے بعد کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں آج چوتھے روز بھی موبائل فون انٹرنیٹ سروس اور ٹرین سروس معطل ہے۔
انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ صحافی برادری انٹرنیٹ سروس معطلی کے باعث مشکلات سے دو چار ہے۔
بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے بعد انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی تھی۔
اسی طرح، بلوچستان سے دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس چوتھے روز بھی معطل ہے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ٹرین سروس معطل ہے۔
ورلڈ کپ میچ بائیکاٹ، اگر بھارت اور پاکستان سپر 12، سیمی فائنل اور فائنل میں ٹاکرا ہوا تو پھر کیا ہوگا ؟
ریلوے ذرائع کے مطابق پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے چھوتے روز بھی روانہ نہیں ہوئی جبکہ کراچی جانے والی بولان میل بھی معطل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس اگلے چند روز تک معطل رہے گی۔
Ansa Awais Content Writer.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: انٹرنیٹ سروس معطل ہے روز بھی
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔