راشد محمود یوٹیوبرز پر برس پڑے، قانونی کارروائی کی دھمکی بھی دیدی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار راشد محمود ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹرز پر برس پڑے، قانونی کارروائی کی دھمکی بھی دے دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر ویڈیو پیغام میں سیئنر اداکار نے ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹرز پر گمراہ کُن مواد پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ صرف اپنے ویوز کے لیے میری پوری زندگی کی بنائی ہوئی عزت و وقار پر پانی پھیر دیا، براہِ مہربانی مجھے سے کوئی رابطہ نہ کرے، میں صحت یاب ہو رہا ہوں۔
حالیہ ویڈیو پیغام میں راشد محمود نے بعض ڈیجیٹل کری ایٹرز پر الزام عائد کیا کہ وہ محض ویوز حاصل کرنے کے لیے میرے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں۔
ویڈیو پیغام میں انہوں نے تمام یوٹیوبرز سے دکھی دل کے ساتھ درخواست کی کہ کوئی بھی میرے پاس نہ آئے۔
ان کا کہنا ہے کہ مجھے نہ کسی کی ضرورت ہے اور نہ ہی مالی مدد درکار ہے، جبکہ بعض لوگ میرے انٹرویوز کو ویوز اور سنسنی خیزی کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے انٹرویوز عام اور سادہ ہوتے ہیں، تاہم ان پر لگائی جانے والی سرخیاں حقیقت کے برعکس ہوتی ہیں، جن کے ذریعے مجھے ایک بے بس اور محتاج شخص کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
راشد محمود نے واضح کیا کہ میں نے کسی سے ایک پیسہ بھی نہیں مانگا اور ایسی تمام کوششوں کو یکسر مسترد کرتا ہوں۔
ان کے مطابق اس طرح کی سرخیاں میری زندگی بھر کی محنت کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور میری عزتِ نفس مجروح کی جا رہی ہے۔
راشد محمود نے مزید کہا کہ میں صحت یاب ہو رہا ہوں، اللّٰہ مجھے صحت عطاء کرے گا اور اب میں پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں۔
سینئر اداکار نے آخر میں ایک بار پھر زور دے کر کہا کہ ایسے افراد میرے پاس نہ آئیں، کیونکہ اس طرزِ عمل سے میری ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔
لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔
چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔