اسپیکر قومی اسمبلی سے برطانیہ کی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
اسپیکر قومی اسمبلی سے برطانیہ کی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد،(آئی پی ایس) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس میں برطانیہ کی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تاریخی دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی و عوامی رابطوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، جس سے دونوں اقوام کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے حزب اختلاف کے اراکین کے ساتھ خوشگوار تعلقات، پارلیمانی کمیٹیوں کے فعال نظام اور قومی اسمبلی میں تمام قائمہ کمیٹیوں کی مکمل فعالیت پر بھی روشنی ڈالی۔ اسپیکر نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار ہے اور اس سے نبرد آزما ہونے میں پرعزم ہے۔
ملاقات کے دوران موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز پر بھی گفتگو ہوئی اور پاکستان میں اس سے نمٹنے کے لیے برطانیہ کی جانب سے تعاون کو خوش آئند قرار دیا گیا۔ علاوہ ازیں، اسپیکر نے پارلیمان میں خواتین اور بچوں کے حقوق و فلاح و بہبود کے لیے قائم کمیٹیوں، بشمول جینڈر مینسٹریمنگ اور ومنز پارلیمنٹری کاکس اور پارلیمانی کاکس برائے حقوق اطفال، کے فعال کردار کو بھی سراہا۔
برطانیہ کی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ نے اسپیکر کے اراکین کو بلا تفریق ساتھ لے کر چلنے کے رویے کی تعریف کی اور پارلیمانی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسینئر حریت رہنما سید منظور احمد شاہ کا 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کا اعلان.ایپسٹین فائلز میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے نام بھی سامنے آگئے وزیر اعظم آفس کی منظوری سے پیپر ملبری کے درختوں کی کٹائی کی ، سی ڈی اے کا جواب سامنے آگیا ڈی جی ایف آئی اے تبدیل،عثمان انور ڈی جی ایف آئی اے تعینات ، نوٹیفیکیشن سب نیوز پر شیطان نہیں ہوں، پاکستان اور بھارت میں انسداد پولیو کیلئے فنڈز دیے تھے:جیفری ایپسٹین برطانیہ کا ایران پر نیا وار، 10 شخصیات اور ایک ادارہ پر نئی پابندیاں لگادیں دکانداروں نے گاہکوں کو باہر نکلنے سے روکا، سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات میں اہم انکشافات
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: برطانیہ کی ہائی کمشنر اور پارلیمانی قومی اسمبلی
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔