نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر ژیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور چین کے سفیر ژیانگ زیڈونگ نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور اور خطے میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے اس موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان آہنی اور ہر موسم کی تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ قریبی سفارتی، معاشی اور تزویراتی تعاون کو نہایت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ اہداف کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔چینی سفیر نے بھی پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور لیبیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق پاکستان اور لیبیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کینڈین ہائی کمشنر کی وزیرمواصلات سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق قیدی کو گفتگو سے کوئی نہیں روک سکتا، پابندی کا جیل رول بھی غیر آئینی ہے، سلمان اکرم راجا عمران خان نے خود پمز اسپتال سے علاج کروانے کی خواہش کا اظہار کیا، اعظم نذیر تارڑ اسرائیلی فوج میں پہلی بار ایک مسلم خاتون افسر کو عربی ترجمان مقرر یو اے ای نے 2ارب ڈالر قرض صرف ایک ماہ کیلئے رول اوور کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دوطرفہ تعلقات تبادلہ خیال چینی سفیر
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔