اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عدالت عالیہ اسلام آباد نے شیریں مزاری کو بیٹی ایمان مزاری اور داماد ہادی علی چٹھہ سے ملاقات کی اجازت دے دی۔متنازع ٹوئٹ کیس میں گرفتار ایمان مزاری کی والدہ اپنی بیٹی اور داماد سے ملاقات کی درخواست لے کر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچیں۔

موقف اپنایا کہ گزشتہ روز ملاقات کا دن تھا لیکن انہیں بیٹی اور داماد سے ملنے نہیں دیا گیا۔شیریں مزاری نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وکلا اور فیملی ممبرز سے ملاقات کرانے سے انکار غیر قانونی ہے۔درخواست میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو جیل میں بہتر کلاس میں رکھنے اور بہتر سہولیات مہیا کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔شیریں مزاری کو ایمان اور ہادی علی سے ملاقات کی اجازت مل گئی، جس کے بعد وہ اڈیالہ جیل پہنچیں۔

سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے نائب کمانڈر انچیف لیبیا لیفٹننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کی  ملاقات

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سے ملاقات کی ایمان مزاری اور داماد ہادی علی اسلام ا

پڑھیں:

زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ کا بڑا انتظامی فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سال 2026 کے لیے موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق بڑا انتظامی فیصلہ کرلیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عدالتی کارکردگی میں بہتری اور زیر التوا مقدمات کے جلد از جلد فیصلوں کو یقینی بنانے کے لیے تعطیلات کا نیا شیڈول مرتب کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اہم فیصلہ چیف جسٹس پاکستان کی درخواست اور ججز کے درمیان باہمی مشاورت کے بعد کیا گیا۔

نئے انتظامات کے تحت سپریم کورٹ کے ججز نے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران اسلام آباد میں واقع پرنسپل سیٹ پر کام کے دورانیے میں اضافے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ماضی کی روایت کے برعکس اس بار سپریم کورٹ کی برانچ رجسٹریوں میں ججز کے بیٹھنے کے وقت میں کمی کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

تاہم ججز کی جانب سے اصل میں حاصل کی جانے والی تعطیلات کا دورانیہ گزشتہ برسوں کی طرح 4 ہفتے ہی برقرار رہے گا۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نئے انتظامات کا بنیادی مقصد تعطیلات کے دوران بھی ججز کی دستیابی کو یقینی بنانا اور مقدمات کی سماعت کے عمل کو بلا تعطل جاری رکھنا ہے تاکہ زیر التوا کیسز کے بروقت فیصلوں میں مدد مل سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انتظامی فیصلہ تعطیلات سپریم کورٹ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
  • دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • جانتی ہوں، عثمان ہادی کو کس نے قتل کروایا؟، ممتا بنر جی کے مودی سرکار سے متعلق سنسی خیز انکشافات
  • بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ کا بڑا انتظامی فیصلہ
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
  • یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی