فوج کیساتھ ہیں، ریاست مخالف پروپیگنڈا برداشت نہیں کرینگے، پیر پگارا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260204-08-15
حیدرآباد (نمائندہ جسارت) ریاست مخالف پروپیگنڈا برداشت نہیں کیا جائیگا,ملکی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور ریاست کے خلاف منفی اور من گھڑت پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،ہم حکومت نہیں فوج کے ساتھ ہیں،حکمرانوں کے پاس ملک چلانے کی اہلیت و قابلیت نہیں،ملکی اداروں کی مسلسل تباہ حالی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس ملک چلانے کے لیے اہلیت، صلاحیت اور قابلیت نہیں ہے، جی ڈی اے کا 8 فروری کو یوم سیاہ فارم 47 کے ذریعے مسلط اسمبلیوں اور حکومتوںکیلیے ریفرنڈم ہوگا، ملکی خصوصا سندھ کے حالات تشویشناک ہیں، بورڈ آف پیس میں شمولیت نظریہ پاکستان کی توہین اور سنگین خلاف ورزی ہے، امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے کو جنگ کی آگ میں جھونکنے کی شدید اور بھرپور مذمت کرتے ہیں، علماء مشائخ کی تحریک پاکستان میں نمایاں خدمات نا قابل فراموش ہیں لہٰذا موجودہ حالات میں علماء مشائخ کو فرنٹ پر آکر ملی یکجہتی کیلیے اپنی ذمے داریاں ادا کرنا ہونگی ،ان الفاظ کا اعادہ حروں کے روحانی پیشوا ،مسلم لیگ فنکشنل اور جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا نے گزشتہ روز دورہ سانگھڑ کے موقع پر ملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے سربراہ سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشیں آستانہ عالیہ گھیج پیر جٹاکی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،وفد میںپروفیسر ڈاکٹر مہربان نقشبندی ایڈووکیٹ ،پروفیسر ڈاکٹر علامہ ضیاء الدین،صوفی ملک فقیر،شکیل قاسمی ،مفتی حفیظ اللہ ہادیہ ،ندیم شہزاداور دیگر شامل تھے، ملاقات میں ملکی حالات،غزہ کی صورتحال،بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات سمیت سندھ میں امن و امان کی ابتر صورتحال اور باہمی امور پر تباد لہ خیال کیاگیا،پیرپگارا نے اپنی گفتگو میں کہا کہ کرپشن، نااہلی اور غلط پالیسیوں نے پاکستان کے مضبوط اداروں کو کھوکھلا کر دیا ہے،عام شہری کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث روزمرہ استعمال کی اشیا عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں،ملک میں بے روزگاری خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، نوجوان مایوسی اور اضطراب کا شکار ہیں جبکہ حکومت کے پاس روزگار فراہم کرنے کے لیے کوئی ٹھوس منصوبہ موجود نہیں۔ تعلیم یافتہ نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں جو ایک سنگین قومی المیہ ہے۔انہوں نے کہا کہ لاقانونیت اور بے امنی میں اضافہ حکومت کی رٹ ختم ہونے کا ثبوت ہے۔ چوری، ڈکیتی، اغوا اور دیگر جرائم روز کا معمول بن چکے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے سیاسی دباؤ کے باعث آزادانہ طور پر اپنا کردار ادا کرنے سے قاصر ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علماء مشائخ
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :