ٹھٹھہ: گھوڑاباری، حفاظتی بندمیں سمندری لہروں کے باعث شگاف پڑگئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹھٹھہ (جسارت نیوز)ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے، تعلقہ گھوڑاباری کی یونین کونسل میل کے دیہات کو دیے گئے حفاظتی بند پر سمندری لہروں کے باعث دو مقامات سے شگاف پڑ گئے ہیں، جس کے نتیجے میں سمندری پانی دیہات اور زرعی آبادی کی طرف بڑھنے لگا ہے۔گاڑھو کے قریب گاؤں الہددنو شولا کے علائقے میں سمندری پانی سے بچاؤ کے لیے بنایا گیا کمزور حفاظتی بند دو جگہوں سے ٹوٹ گیا، جس کے باعث سمندر کا نمکین پانی چار بڑے دیہات گاؤں الہددنو شولا??، گاؤں محمد علی شولا??، گاؤں سلیمان شولا?? اور گاؤں حاجی شولا?? کی طرف بڑھنے لگا ہے۔ دیہاتی اپنی مدد آپ کے تحت پڑنے والے شگاف بند کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔بندوں کی حالت کمزور ہونے کے باعث ان میں شگاف پڑ رہے ہیں، جس سے زرعی زمینوں اور مزید دیہات میں پانی داخل ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ ہم اپنی مدد آپ کے تحت کٹ لگاکر شگاف بند کر رہے ہیں، لیکن انتظامیہ نے کوئی اقدام نہیں کیا، متاثرہ دیہاتیوں کا کہنا ہے۔سمندری لہروں کی شدت میں اضافے کے باعث انتہائی کمزور ہوچکے بند ہر بار ٹوٹ جاتے ہیں اور اس سے بڑا نقصان ہوتا ہے۔ متاثرہ دیہاتیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ اور متعلقہ منتخب نمائندے نوٹس لیں، شگاف بند کریں اور کمزور بندوں کو مضبوط بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے باعث
پڑھیں:
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔