سربراہ بحریہ سے آذری ہم منصب، ڈپٹی کمانڈر لیبیا کی ملاقاتیں، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
اسلام آباد؍ راولپنڈی (خبرنگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ+آئی این پی) آذربائیجان کی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شاہین محمدوف نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بحری تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آذر کمانڈر نے نیول ہیڈکوارٹرز میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی بحری سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان نیوی کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا،آذربائیجان نیوی کے کمانڈر نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بحری تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا، تربیت اور دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر گفتگو ہوئی، پاکستان نیوی کے جاری منصوبوں پر معزز مہمان کو بریفنگ دی گئی۔ آذربائیجان کے امیر البحر کے دورہ سے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، آذربائیجان نیوی کے کمانڈر کا دورہ دوطرفہ بحری تعاون کے لیے اہم ہے۔ جبکہ لیبیا مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف نے گزشتہ روز نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے لیبیا کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف نے ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے امور علاقائی بحری سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، دفاع و تربیت میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی بات کی گئی، لیبیا کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف نے خطے میں امن کیلئے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ا ذربائیجان کے ڈپٹی کمانڈر نیوی کے
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :