Nawaiwaqt:
2026-07-24@02:08:11 GMT

فلم سٹار میرا نفسیاتی دباؤ کا شکار، ہسپتال منتقل

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT

فلم سٹار میرا نفسیاتی دباؤ کا شکار، ہسپتال منتقل

پاکستانی فلم سٹار میرا کو نفسیاتی دباؤ کے باعث نیویارک کے مونٹیفور میڈیکل سینٹر کے نفسیاتی وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق وہ اپنی آئندہ فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید ذہنی دباؤ کا سامنا کر رہی تھیں جس کی وجہ سے انہیں طبی امداد کی ضرورت پیش آئی۔میرا کی نئی فلم میں شان شاہد اور سونیا حسین بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے جبکہ فلم ایک تھرلر نوعیت کی ہے اور میرا کا کردار نفسیاتی طور پر انتہائی چیلنجنگ بتایا جا رہا ہے۔ فلم کی مکمل تفصیلات اور دیگر کرداروں کے بارے میں ابھی حتمی معلومات منظر عام پر نہیں آئیں۔میرا کو آخری بار فلم باجی میں دیکھا گیا تھا جو شائقین اور ناقدین کی جانب سے مثبت ردعمل حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی تاہم اس نئی فلم کے ساتھ میرا کا بڑے پردے پر واپسی کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم

ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ  کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم