’اب اسکول کھلنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا کریں‘، مزمل اسلم کا پنجاب میں 3 روزہ تعطیلات پر طنز
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
حکومتِ پنجاب نے فروری کے پہلے ہفتے میں تین روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ویلفیئر ونگ) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، 5 فروری 2026 (جمعرات) کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
اس کے علاوہ، حکومتِ پنجاب نے 6 فروری 2026 (جمعہ) کو بسنت کے موقع پر بھی سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بھی نوٹیفکیشن شیئر کیا اور کہا کہ پورے پنجاب میں 6 اور 7 فروری کو پبلک ہالیڈیز ہوں گی۔
رانا جی پنجاب میں اگر کسی دن اسکول کھولنا ہو اس کا نوٹیفیکشن جاری کیا کریں۰ کیونکہ اب پنجاب میں چھٹیاں زیادہ اور اسکول کم دن کھلتے ہیں https://t.
— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) February 4, 2026
خیبر پختونخوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم نے اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’رانا صاحب، پنجاب میں اگر کسی دن اسکول کھولنا ہو تو براہِ کرم اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا کریں کیونکہ اب پنجاب میں چھٹیاں زیادہ اور اسکول کم دن کھلتے ہیں‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بسنت پنجاب میں بسنت پنجاب میں چھٹیاں رانا سکندر حیات مزمل اسلام وزیر تعلیم پنجاب یوم یکجہتی کشمیر
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب میں چھٹیاں رانا سکندر حیات مزمل اسلام وزیر تعلیم پنجاب یوم یکجہتی کشمیر
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔