کمبوڈیا لے جا کر پاکستانیوں کو فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
— فائل فوٹو
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کمبوڈیا لے جا کر پاکستانیوں کو فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق گروہ 6 افراد پر مشتمل تھا اور اس کے رکن 2 ملزمان کمبوڈیا میں مقیم تھے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ پاکستان میں مقیم 4 ملزمان دیگر نوجوانوں کو اپنے جال میں پھنساتے تھے اور اس مقصد کے لیے وہ سوشل میڈیا پر کمبوڈیا میں کال سینٹر پر جاب کا اشتہار دیتے تھے، اشتہار دیکھ کر سادہ لوح نوجوان ملزمان سے رابطہ کرتے تھے۔
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے بیرونِ ملک شہریوں کے اغواء میں ملوث نیٹ ورک کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملزمان پڑھے لکھے اورکمپیوٹر اسکلز والے لوگوں کو ٹارگٹ کرتے تھے، کمبوڈیا میں مقیم ملزمان فی کس 2 ہزار ڈالرز لیتے تھے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ پاکستانیوں کو قیدی بنا کر ان سے آن لائن اسکیمنگ کا کام کروایا جاتا تھا، کام سے انکار کرنے والوں پر تشدد بھی کیا جاتا تھا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق یہ گروہ اب تک 100 سے زائد پاکستانیوں کو کمبوڈیا بھیج چکا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے پاکستانیوں کو
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔