Daily Mumtaz:
2026-07-24@01:47:26 GMT

پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری ترجیح ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT

پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری ترجیح ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

راجن پور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سوال کرنے پروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے طالبہ کو اپوزیشن سے جوڑ دیا۔

راجن پور میں الیکٹرک بس منصوبے کے افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے سوال ہو تو کہتے ہیں ہم نے شعور دیا، عوام اچھی تعلیم، اچھی سواری اور صحت کی سہولیات مانگتے ہیں۔ اور سہیل آفریدی جواب میں کہتے ہیں ہم نے آپ کو شعور دیا۔ کیا شعور سے پیٹ بھر سکتا ہے؟ تعلیم، ادویات، اچھی سواری اور روزگار مل سکتے ہیں؟۔

مریم نواز نے کہا کہ کہا جاتا ہے ایک وزیراعلیٰ جہازلیکرپھرتی ہے،آپ بھی لے لیں، آپ جہاز پرجاؤ گے کدھر؟ جہاز اڈیالہ نہیں جاتا۔ کہا 2 سال میں پنجاب کی قسمت بدل گئی، جعلی حکومت لوگوں کا حق اور ترقی کھاجاتی ہے، جعلی حکومت بےحس ہوتی ہے۔ جب تک عوام حکمرانوں سےسوال نہیں کریں گےحکومتیں سوئی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری ترجیح ہے، الزام لگتاہےکہ ساراکام لاہوراورسینٹرل پنجاب میں ہوتاہے، پسماندگی اب ختم ہونے کو آرہی ہے، بہترین سفری سہولتیں اب عوام کی دہلیز پر ہیں، الیکٹرک بسوں کا جال پورےصوبےمیں پھیلایا جارہاہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

(جاری ہے)

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا