پی ٹی آئی سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی،انکے پاس سٹریٹ پاور نہیں ،عطاتارڑ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
سٹی42: وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی درخواست پر وزیراعظم نے ملاقات کی ۔ شہباز شریف نے سہیل آفریدی کو اپنے صوبے کے انتظامی معاملات بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے۔پی ٹی آئی کے پاس سٹریٹ پاور نہیں رہی۔اگر سٹریٹ پاور ہوتی تو کے پی میں بنوں،پشاور میں ان کے ناکام جلسے نہ ہوتے۔8 فروری کو پی ٹی آئی کو بندے اکٹھے کرنے میں مشکل ہو گی ۔
مریم اورنگزیب کا رات گئےاندرونِ شہر کا دورہ، بسنت انتظامات کا جائزہ لیا
وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عمران خان کی صحت پر کوئی مذاق اڑایا نہ ہی کوئی منفی بات کی ہے۔صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔وزیر اطلاعات نےعمران خان اور حکومت کی بات چیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سے نہ کوئی فرنٹ پر اور نہ بیک پر کوئی بات چیت ہو رہی ہے۔پی ٹی آئی کے پاس سٹریٹ پاور نہیں رہی۔اگر سٹریٹ پاور ہوتی تو کے پی میں بنوں،پشاور میں ان کے ناکام جلسے نہ ہوتے۔8 فروری کو پی ٹی آئی کو بندے اکٹھے کرنے میں مشکل ہو گی ۔مولانا فضل الرحمان ہمارے فطری اتحادی ہیں اور زیرک سیاستدان ہیں قومی مفاد میں وہ کلیر ہیں ۔بی ایل اے کو بھی جلد شکست فاش ہو گی ۔
پھلوں کی آج کی ریٹ لسٹ -04 فروری، 2026
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے وزیر داخلہ محسن نقوی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی نے ماسٹر اسٹروک کھیلا ہے ۔بنگلادیشی عوام محسن نقوی کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ٹرافی کا معاملہ ہو یا ہینڈ شیک کا محسن نقوی نے زبردست کردار ادا کیا اور اب انڈیا کو مالی مشکلات کا سامنا ہو گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ سہیل آفریدی ملاقات شہباز شریف سہیل آفریدی وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ سٹریٹ پاور محسن نقوی پی ٹی آئی اور نہ
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی