Jasarat News:
2026-07-24@12:33:49 GMT

شب برات کے موقع پر بھی گیس نایاب ، روزے دار پریشان

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)شب برات کے موقع پر بھی سوئی سدرن گیس نے عوام دشمنی برقرار رکھی، روزہ رکھنے والے پریشان جبکہ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے سبب شہر پٹاخوں، بارود کی بو اور دھماکوں سے گونجتا رہااور عبادتوں میں خلل پڑا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے شب برات کے موقع پر اکبری قبرستان 8، درگاہ سید عاشق علی شاہ ، محمدی جامع مسجد 8، گدی پٹھان قبرستان حالی روڈ ، تولڑے والے بابا درگاہ ہالاناکہ اور اکبری گرائونڈ 8میں دعوت اسلامی کے نعت اجتماع میں شرکت اور دورے کے موقع پر معززین ، علما کرام اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رئیس احمد شیخ ، محمد حارث خان ، محمد شہزاد قادری، ندیم ٹینشن ۔ انجمن گدی برادری کے چیئرمین مجید گدی ، محمد بچل بلوچ ، لالا نعمان گدی اور حاجی محمد حسین انصاری و دیگر معززین بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اکبری قبرستان ، گدی پٹھان قبرستان جانیوالے راستوں پر کھڑا گندہ پانی نہ صرف زائرین کیلئے مصیبت بنا بلکہ ٹائون چیئرمینوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے ۔ نااہل ٹائون چیئرمینوں نے شب برات کے سلسلے میں کوئی کام نہیں کیا، اسی طرح ضلعی حکومت اور میئر حیدرآباد بھی قبرستانوں میں روشنی اور صفائی کے انتظامات میں ناکام رہے۔ محمد خالد قادری نے کہا کہ اس مقدس رات میں اللہ تعالی نہ صرف مغفرت فرماتا ہے بلکہ رزق کی فراوانی بھی عطا فرماتا ہے، اس میں عبادت کرکے اللہ تعالی کو راضی کرنا چاہیے کہ دوبارہ زندگی میں شب برات نصیب ہوگی یا نہیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے موقع پر شب برات کے

پڑھیں:

سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نےسرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ پولیس اور ایف آئی اے کو درخواست مطلوب نہیں، عدالت نے کہاکہ جن کو چاہئے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہئے پھر اب تک نام کیو ں نہیں نکالا۔

ایف آئی اے نے کہاکہ یار محمد رند کا نام ای سی ایل نہیں ،صرف پی این آئی ایل میں ہے،سابق وفاقی وزیر کا نام پی این آئی ایل میں 28مارچ کو ڈالا گیا، پی این آئی ایل میں نام ایک ماہ رکھاجاتا، پھرتوسیع لینا ہوتی ہے۔

ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان

عدالت نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ 60روز رکھ سکتےہیں، اب تو جولائی ہے، کتنے ماہ ہو گئے؟کس قانون کے تحت نام اب تک برقرار رکھا گیا؟ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آ رہے ہیں ، ہم کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سرکاری ملازمتوں کا شاندار موقع! ماہانہ تنخواہ 1 لاکھ سے 7 لاکھ 50 ہزار روپے تک
  • کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈی ایس پی صدر رحیم یارخان معطل
  • ڈاکٹر محمد طفیل جامعہ کراچی کے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
  • آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
  • اغوا برائے تاوان کیس: پولیس نے منیب بٹ کو بے گناہ قرار دیا، ضمانت واپس لینے کی درخواست
  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم