جماعت اسلامی کے تحت سندھ بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جائیگا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260205-08-8
کراچی( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے تحت آج 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس موقع پر کراچی تا کشمور صوبے بھر میں ریلیاں، سیمینارز، احتجاجی مظاہرے اور انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے سمیت مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، اجتماعات وریلیوں کے ذریعے بھارتی ظلم وجبر کی مذمت، کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار اور ان کی جدوجہد آزادی کی حمایت کو اجاگر کیاجائے گا۔جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان مجاہدچنا کے مطابق یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ اجتماعات سے جماعت اسلامی کے صوبائی اور مرکزی قائدین خصوصی خطاب کریں گے اور مسئلہ کشمیر کی تازہ صورتحال، انسانی حقوق کی پامالی اور عالمی برادری کی ذمے داریوں پر روشنی ڈالیں گے۔جماعت اسلامی سندھ کے رہنماؤں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج کے پروگرامز میں بھرپور شرکت کریں اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ اپنی غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار کریں۔ مرکزی رہنما راشدنسیم حیدرآباد ، صوبائی امیرکاشف سعید شیخ دادو، سینئر رہنما اسداللہ بھٹو سکھر،نائب امرا حافظ نصراللہ چنا نواب شاہ ، پروفیسر نظام الدین میمن شکارپور ، محمد افضال ٹنڈو الہ یار، ، منعم ظفر کراچی، جنرل سیکرٹری محمد یوسف بدین وٹھٹھہ ،مولانا عبدالقدوس احمدانی ٹنڈومحمد خان،سہیل شارق تھرپارکر، امداد اللہ بجارانی لاڑکانہ، مولانا حزب اللہ جکھرو گھوٹکی میں یوم یکجہتی کشمیر کی ریلیوں کی قیادت وخطاب کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی یکجہتی کشمیر
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز
اسلام آباد: پی ایس ڈی پی 2026-27 کے تحت وفاقی حکومت نے آزاد جموں و کشمیر میں ترقیاتی، تعلیمی، صحت، توانائی، مواصلات اور بنیادی ڈھانچے کے مختلف منصوبوں کے لیے 54 ارب 17 کروڑ 37 لاکھ روپے سے زائد فنڈز مختص کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 43 ارب 10 کروڑ 54 لاکھ روپے جبکہ نئے منصوبوں کے لیے 3 ارب 94 کروڑ 45 لاکھ روپے سے زائد فنڈز رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر بلاک ایلوکیشن کے لیے 33 ارب روپے اور وزیراعظم کے خصوصی ترقیاتی پیکج کے لیے 5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
پی ایس ڈی پی 2026-27 میں تعلیمی شعبے کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔ آزاد کشمیر کے چار اضلاع میں دانش سکولوں کے قیام اور توسیع کے منصوبوں کے لیے 6 ارب 27 کروڑ روپے سے زائد فنڈز تجویز کیے گئے ہیں۔ ضلع باغ کے ہاڑی گہل میں دانش سکول کے لیے 2 ارب 14 کروڑ روپے، بھمبر میں 60 کروڑ روپے، وادی نیلم کے شاردا میں ایک ارب 55 کروڑ روپے جبکہ حویلی کہوٹہ میں دانش سکول کے قیام کے لیے 2 ارب 9 کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
توانائی کے شعبے میں جگراں-II ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے ایک ارب 14 کروڑ 94 لاکھ روپے، شاردا-II منصوبے کے لیے 10 کروڑ روپے اور نگدر ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے 30 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔ دواریاں ہائیڈرو پاور منصوبہ بھی ترقیاتی پروگرام میں شامل ہے۔
بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کمپلیکس، رٹھوعہ ہریام پل اور نوسیری لیسوا بائی پاس روڈ سمیت متعدد منصوبوں کے لیے فنڈز رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔
صحت کے شعبے میں میرپور، مظفرآباد اور راولاکوٹ کے میڈیکل کالجوں کے انفراسٹرکچر اور سہولیات کی بہتری کے لیے کروڑوں روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ میرپور واٹر سپلائی و سیوریج اسکیم، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ایل او سی متاثرین کی بحالی کے منصوبوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق آزاد کشمیر میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن، آسان خدمت مرکز مظفرآباد، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی استعداد کار میں اضافے اور گورنمنٹ کالجز آف ٹیکنالوجی کے قیام کے منصوبوں کے لیے بھی فنڈز تجویز کیے گئے ہیں۔
حکومت نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں تعلیم، صحت، توانائی، سڑکوں کے انفراسٹرکچر اور شہری سہولیات کے منصوبوں کو خصوصی ترجیح دی ہے۔