دھند کے باعث موٹر وے ٹریفک کے لیے بند
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
لاہور:
موٹرویز پر شدید دھند کے باعث ایم 4 موٹروے عبدالحکیم سے ملتان تک اور ایم 5 موٹروے اوچ شریف سے ظاہر پیر تک بند کر دی گئی ہیں۔
ترجمان سنٹرل ریجن موٹرویز سید عمران احمد نے بتایا کہ یہ فیصلہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے کیونکہ دھند ڈرائیونگ کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دھند میں سفر سے گریز کریں اور صرف ضروری ہونے کی صورت میں محفوظ وقت کا انتخاب کریں۔
مزید پڑھیںشدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند
دھند کے موسم میں دن کے وقت سفر کو ترجیح دینا چاہیے اور صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کو بہترین اور محفوظ وقت قرار دیا گیا ہے۔
موٹر وے پولیس نے اس سلسلے میں تمام ڈرائیورز سے گزارش کی ہے کہ وہ رہنمائی پر عمل کریں، گاڑیوں کی رفتار محدود رکھیں اور حفاظتی اقدامات کو ہر حال میں یقینی بنائیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔