کشمیریوں سے محبت ہمارے خون میں شامل ہے، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
ایک بیان میں کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ غیرمتزلزل حمایت اور مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں، ہر عالمی فورم پر کشمیری عوام کے حق میں مضبوط اور مؤثر آواز بلند کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ غیرمتزلزل حمایت اور مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ہر عالمی فورم پر کشمیری عوام کے حق میں مضبوط اور مؤثر آواز بلند کرتے رہیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا بنیادی اصول ہے، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر ہر صورت حل کرنا ہوگا اور بھارت کے ظالمانہ قوانین کو منسوخ کرنا ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔