اداکارہ لائبہ خان کی رخصتی کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کی رخصتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان نے اپنی شادی کے یادگار لمحات مداحوں سے شیئر کردیے، سوشل میڈیا پر ان کی بارات کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔
لائبہ خان ایک نہایت باصلاحیت اور ورسٹائل پاکستانی ڈرامہ اداکارہ ہیں جن کے سوشل میڈیا پر 4 ملین سے زائد فالوورز ہیں جو اس وقت اپنے شادی کی تقریبات کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔
View this post on Instagramحال ہی میں انہوں نے ڈرامہ ’موہرا‘ کے ذریعے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور اب وہ اپنی ذاتی زندگی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔
داکارہ نے چند روز قبل ہی مدینہ منورہ میں نکاح کیا تھا جس کے بعد انہوں نے مداحوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کی۔
لائبہ خان کی شادی کی تقریبات میں ان کے قریبی دوست اور خاندان کے افراد ہی دکھائی دے رہے ہیں، حال ہی میں ان کے مہندی اور قوالی کے ایونٹس کراچی میں ہوئے، جن میں کئی معروف اداکار بھی شریک ہوئے، جن میں فیروز خان اور توبہ انور شامل ہیں۔
View this post on Instagramلائبہ خان نے اپنی زندگی کے ہمسفر جواد سے شادی کی، اور ان کی شادی کی تقریبات کئی خوبصورت ایونٹس پر مشتمل تھیں۔
اپنی شادی کے دن لائبہ خان نے روایتی سرخ رنگ کا نہایت حسین لباس زیب تن کیا، جب وہ اپنے نئے گھر کی جانب روانہ ہوئیں تو گھر کا ماحول جذبات سے بھر گیا۔
وہ اپنے شوہر کا ہاتھ تھامے مسکراتے ہوئے گاڑی کی طرف بڑھیں، مگر اہلِ خانہ کی آنکھیں نم ہو گئیں جب کہ ان کی بہن ایمان خان اور والدہ دونوں رخصتی کے وقت آبدیدہ ہو گئیں اور دعاؤں اور محبت کے ساتھ لائبہ کو رخصت کیا۔
لائبہ خان نے اپنی والدہ سے کہا کہ وہ نہ روئیں کیونکہ وہ خود رونے کا ارادہ نہیں رکھتیں اور جانتی ہیں کہ سب خوش رہیں گے۔
رخصتی کے دوران انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ تیرے حوالے گیت بھی گنگنایا اور مسکراتے ہوئے اپنی نئی زندگی کی طرف قدم بڑھایا۔
ان کی بہن ابتدا میں خوش نظر آئیں مگر رخصتی کے قریب ان کی آنکھوں میں بھی آنسو آ گئے، یہ تمام لمحات نہایت خوبصورتی سے محفوظ کیے گئے جنہیں اداکارہ نے دنیا کے ساتھ شیئر کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لائبہ خان نے کے ساتھ شادی کی
پڑھیں:
پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔
پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔
مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔
خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔
برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔