ئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندستان کیجانب سے بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی تمام مایوس کن کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پنجگور اور ہرنائی میں 29 جنوری کو دہشتگردوں کیخلاف بڑی کارروائیوں میں 41 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ کلیئرنس آپریشنز کے نتیجے میں مجموعی طور پر 216 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ کارروائیوں کے دوران خواتین، بچوں سمیت 36 شہری اور سکیورٹی فورسز کے 22 جوان شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندستان کی جانب سے بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی تمام مایوس کن کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انٹیلیجنس ایجنسیز کے تعاون سے آپریشن ردُّالفتنہ 1 کے تحت بھرپور فیصلہ کن ردعمل دیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد نیٹ ورکس کی قیادت، کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام اور عملی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ کارروائیوں میں غیرملکی ساختہ اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور دیگر سازو سامان کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔ دہشتگرد عناصر کو منظم بیرونی معاونت اور لاجسٹک سہولت فراہم کیے جانے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز ئی ایس پی ا ر

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار