اسلا م آباد (آئی این پی ) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت  نے  کہا ہے کہ 8 فروری کو مجھے کوئی احتجاج ہوتا نظر نہیں آرہا جو ایک مزید ناکامی ہے، ہار کسی اور کے پاس پڑا ہے ، سزا عمران خان اور بشری بی بی کو ہوگئی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا  کہ عمران خان کے خاندان کی ایک خاتون نے ہار ہتھیایا ہے، مشال یوسفزئی نے کنفرم کیا تھا کہ ہار بشری بی بی سے کوئی لے گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ چور کی داڑھی میں تنکا ہے، مشال یوسفزئی کو کیوں ٹارگٹ کروں گا، کیا انہیں ادراک نہیں کہ میں وکیل ہوں اور میرا کام مدعی کی عزت کا دفاع کرنا ہے۔شیر افضل نے کہا کہ مشال یوسفزئی خبروں میں رہنے کے لیے ایسی باتیں کرتی ہیں، وہ مجھ سے کہہ دیتیں کہ ہار کی خبر سے تکلیف ہوئی ہے۔

بسنت کے دوران موٹرسائیکل بند، شہری فری ٹرانسپورٹ استعمال کریں: مریم اورنگزیب

رکن اسمبلی نے کہا کہ عمران خان نے مشال یوسفزئی کو سیاست، پارٹی امور پر گفتگو نہ کرنے کی ہدایت دے رکھی ہے، سلمان اکرم راجہ اور مشال ایک ہی پتے کے دو رخ ہیں یہ کسی کا کسی کو ٹارگٹ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو مجھے کوئی احتجاج ہوتا نظر نہیں آرہا جو ایک مزید ناکامی ہے، جن لوگوں نے حصار میں لے رکھا ہے انہوں نے عمران خان اور پارٹی کو فیل کردیا ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ 8 فروری کا احتجاج سستی کی نذر ہوجائے گا ان کی کوئی دلچسپی نہیں ہے، میں بھی گڈی اڑانے کے لئے لاہور میں موجود ہوں گا۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مشال یوسفزئی نے کہا کہ انہوں نے شیر افضل نہیں ا

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان