Daily Mumtaz:
2026-07-24@02:31:40 GMT

پاکستان کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی سے کھڑا ہے، رانا قاسم نون

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT

پاکستان کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی سے کھڑا ہے، رانا قاسم نون

 

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا قاسم نون نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سیاسی اور سفارتی سطح پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔ ڈی چوک میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ بھارت کی جانب سے زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مسئلے کا حل نکالا جائے۔

رانا قاسم نون نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کے حق خودارادیت کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ کشمیری عوام کی امنگوں کی عکاسی کرنے والی آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ رائے شماری کو سہولت فراہم کی جائے۔

چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر نے 5 اگست 2019 کے بعد بھارتی اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنایا، جس میں آرٹیکل 370 اور 35A کی منسوخی، فوجی موجودگی میں اضافہ، شہری آزادیوں پر پابندیاں، اور کشمیری نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم تک رسائی میں درپیش چیلنجز شامل ہیں۔ انہوں نے زیر حراست کشمیری سیاسی رہنماؤں کی رہائی اور خطے کی سابقہ آئینی حیثیت کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو