data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹیکنالوجی کی دنیا میں گوگل نے ایک بار پھر بجٹ اسمارٹ فونز کے شعبے میں قدم رکھتے ہوئے اپنی پکسل اے سیریز کے نئے ماڈل ’پکسل 10 اے‘ سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

 ٹیکنالوجی کے عالمی ادارے گوگل کی جانب سے یوٹیوب پر جاری کی گئی ایک مختصر ویڈیو میں فون کو میٹل فریم کے ساتھ نیلے رنگ میں پیش کیا گیا ہے، جو سادگی اور جدید ڈیزائن کا امتزاج نظر آتا ہے۔

نئے پکسل فون کا مجموعی ڈیزائن اپنے پیشرو ماڈلز سے مماثلت رکھتا ہے، تاہم ایک نمایاں تبدیلی یہ ہے کہ فون کے پچھلے حصے پر کیمرے کا ابھرا ہوا بَمپ موجود نہیں۔ ہموار بیک ڈیزائن کے باعث فون سطح پر رکھنے کے دوران لڑکھڑانے سے محفوظ رہے گا، جو روزمرہ استعمال میں ایک عملی سہولت تصور کی جا رہی ہے۔

گوگل کی ویڈیو کے ذریعے ’پکسل 10 اے‘ کی لانچ ٹائم لائن کی بھی باضابطہ تصدیق کر دی گئی ہے، یہ بجٹ فرینڈلی اسمارٹ فون 18 فروری 2026 سے پری آرڈر کے لیے دستیاب ہوگا۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ گوگل نے اس بار اپنے معمول کے شیڈول سے ایک ماہ قبل فون متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ گزشتہ برس ’پکسل 9 اے‘ کو مارچ میں لانچ کیا گیا تھا۔

اگرچہ گوگل نے ابھی تک فون کی مکمل تکنیکی تفصیلات ظاہر نہیں کیں، تاہم مختلف ٹیکنالوجی لیکس اور رپورٹس میں اہم معلومات سامنے آ چکی ہیں۔ ان رپورٹس کے مطابق پکسل 10 اے ممکنہ طور پر چار مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا، جن میں کالا (Obsidian)، ہلکا جامنی (Lavender)، سرخ مائل گلابی (Berry) اور ہلکا سلیٹی (Fog) شامل ہیں۔

ہارڈویئر کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ گوگل اس فون میں بھی اپنے گزشتہ ماڈل کی طرح Tensor G4 چِپ سیٹ استعمال کرے گا۔ ڈسپلے کے معاملے میں فون میں 6.

3 انچ کا 120 ہرٹز AMOLED اسکرین دیے جانے کا امکان ہے، جب کہ پاور کے لیے 5100 ایم اے ایچ کی بیٹری فراہم کی جائے گی، جو 23 واٹ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرے گی۔

ماہرین کے مطابق گوگل نے پکسل 10 اے میں بڑی تبدیلیاں نہ کرکے دانستہ طور پر قیمت کو کم سطح پر برقرار رکھا ہے، تاکہ یہ فون زیادہ سے زیادہ صارفین کی پہنچ میں رہے۔ مجموعی طور پر یہ ماڈل فیچرز اور کارکردگی کے لحاظ سے پکسل 9 اے سے خاصا ملتا جلتا ہے۔

فون کی متوقع قیمت تقریباً 500 امریکی ڈالر بتائی جا رہی ہے، جو پکسل اے سیریز کی سابقہ قیمتوں کے مطابق ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پکسل 10 اے ان صارفین کے لیے ایک موزوں انتخاب ثابت ہو سکتا ہے جو مناسب قیمت میں جدید فیچرز، معیاری کیمرا اور گوگل کے سافٹ ویئر تجربے کے خواہاں ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پکسل 10 اے گوگل نے

پڑھیں:

ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا

ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔

ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔

Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN

— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026

اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘

دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔

تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک