سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کشمیریوں کے جذبۂ آزادی کو دبا نہیں سکیں، کشمیر جلد عوام کی امنگوں اور تقدیر کے مطابق آزادی کی صبح دیکھے گا ۔ 

آئی ایس پی آر مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مظفر آباد کا دورہ کیا ۔ مظفر آباد آمد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کمانڈر راولپنڈی کور نے کیا۔ فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہدائے کشمیر پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ 

ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے شخص کو عمر قید

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت، جرات و قربانیوں کو سلام پیش کیا گیا۔ 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معززین اور سابق فوجیوں سے ملاقات کی۔ فیلڈ مارشل نے کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا، کہا کہ بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کشمیریوں کے جذبۂ آزادی کو دبا نہیں سکیں، کشمیر جلد عوام کی امنگوں اور تقدیر کے مطابق آزادی کی صبح دیکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرتا رہے گا۔  اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل تک جدوجہد جاری رہے گی۔ 

دنیا کے 40 فیصد اینڈرائیڈ فونز نئے سائبر حملوں کے خطرے سے دوچار

فیلڈ مارشل نے کشمیر میں تعینات افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کی تعریف کی، کہا کہ ہر محاذ پر مکمل آپریشنل تیاری، چوکسی اور ہم آہنگی برقرار رکھی جائے۔ 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اگلے مورچے کا دورہ کیا اور فرنٹ لائنز پر جوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا، مسلح افواج روایتی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔ 

خواتین کیلئے بلاسود کاروباری قرضوں کا بڑا اعلان

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مطابق عوام کی کہا کہ

پڑھیں:

طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم

ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ  کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار