کوئٹہ کے کچھ علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن جاری، بلوچستان بھر میں صورتحال معمول پر آنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
اسکرین گریب/ ایکس
حکومت بلوچستان نے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں صورتحال معمول پر آنے کا اعلان کردیا، کوئٹہ کے کچھ علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن جاری ہونے کی تصدیق کردی۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ کوئٹہ میں آپریشن میں 100 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، اسلحہ بھی برآمد ہوا، شہر میں آج انٹرنیٹ ڈیٹا بحال ہوجائے گا۔
بھارتی پراکسی نیٹ ورکس کو شدید دھچکا لگا، قیادت اور کمانڈ سسٹم تباہ کر دیا گیا: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ
شاہد رند نے کہا کہ جن علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن جاری ہے وہاں انٹرنیٹ سروس متاثر ہو سکتی ہے، نوشکی میں جن سڑکوں کو نقصان پہنچا، اُن کی بحالی کا کام جاری ہے۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ محمد حمزہ شفقات نے کہا کہ نوشکی اور مستونگ میں جیل پر حملوں میں تقریباً 60 قیدی فرار ہوئے، جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
فائل فوٹوسندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں، طوفان اور بارش ہوئی ہے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔
خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سندھ کے علاقے تھرپارکر میں بارش، سکھر میں ژالہ باری، لاڑکانہ، حیدرآباد، مٹیاری، ہالہ، نیو سعیدآباد، شکارپور اور کندھ کوٹ میں مٹی کا طوفان آیا ہے۔
اسلام آباد، لاہور، جہلم، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان، چنیوٹ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔
تیز ہوا کے باعث لوئر کرم میں بجلی کی مین لائن کا ٹاور گر گیا، پاراچنار اور اس کے ملحقہ علاقوں اور پاک افغان سرحدی دیہات کی بجلی بند ہوگئی۔