بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر ہونیوالی اہم پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ علی مدد جتک نے میڈیا کے سامنے کوئی گفتگو نہیں کی۔ جس پر صحافیوں نے ان سے سوال کیا، تاہم معاون نے انہیں بولنے نہیں دیا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر داخلہ علی مدد جتک کو صحافیوں نے ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر ہونے والی اہم پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ نے میڈیا کے سامنے کوئی گفتگو نہیں کی۔ جس کے بعد صحافیوں نے علی مدد جتک سے سوال کیا کہ بطور وزیر داخلہ صوبے کی صورتحال پر کیا کہیں گے، تو انہوں نے کہا کہ ابھی تک بریفینگ نہیں لی ہے۔ وزیراعلیٰ کے معاون شاہد رند اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات نے صحافیوں کو سب کچھ بتا دیا ہے۔ اسی دوران شاہد رند نے ان کی گفتگو روک کر صحافیوں کو بتایا کہ علی مدد جتک نے بطور وزیر داخلہ نے حلف اٹھا لیا ہے، تاہم ابھی تک ان کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا ہے۔

پریس کانفرنس کے بعد بلوچستان کے نئے وزیر داخلہ علی مدد جتک نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اپنی وائرل ہونے والی ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کہا تھا کہ وزیر داخلہ بنونگا تو دہشتگردوں کے لئے قیامت برپا کروں گا، جسے صحافیوں نے الٹا چلا لیا تھا۔ یاد رہے کہ ایک پرانی ویڈیو میں علی مدد جتک سے ایک صحافی نے وزیر داخلہ بننے سے متعلق سوال کیا تھا جس پر علی مدد جتک نے کہا تھا کہ وہ وزیر داخلہ بنیں گے تو یہ قیامت کی نشانی ہوگی۔ ان کے وزیر داخلہ مقرر ہونے پر وہ ویڈیو وائرل ہو گئی، جس پر انہوں نے آج ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وزیر داخلہ علی مدد جتک علی مدد جتک نے صحافیوں نے

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف