ڈی آئی خان، ایف سی ہیڈ کوارٹر پر کواڈ کاپٹر حملہ،1 شہید، 2 جوان زخمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
ڈی آئی خان : ایف سی ہیڈ کوارٹر پر کواڈ کاپٹر حملہ،1 شہید، 2 جوان زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان (نیوزڈیسک)واقعہ درازندہ میں ہیش آیا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، کواڈ کاپٹر کی سمت کا اندازہ کرکے تفتیش شروع کردی گئی
ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کے گیٹ پر کواڈ کاپٹر سے دو گولے فائر کیے گئے جس میں حوالدار شہید ہوگئے جب کہ دو جوان زخمی ہیں۔
پولیس کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کے مین گیٹ پر کواڈ کاپٹر سے دو گولے فائر کیے گئے، گولے گرنے سے حوالدار امجد شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ میں دو جوان زخمی بھی ہوئے ہیں، واقعہ تحصیل درازندہ میں ہیش آیا، زخمی جوانوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کواڈ کاپٹر کی سمت کا اندازہ کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پر کواڈ کاپٹر ہیڈ کوارٹر جوان زخمی
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔