data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد (کامرس ڈیسک) حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سینئر وائس چیئرمین عامر شہاب کی قیادت میں حیسکو ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو فیض اللہ ڈاہری سے ملاقات کی۔ وفد میں جنرل سیکرٹری شاہد قائم خانی اور منیجنگ کمیٹی کے رکن شریف پونجانی بھی شامل تھے۔ملاقات کے دوران وفد نے سندھ اسمال انڈسٹریز کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ فری فیڈر کے قیام کا معاملہ بھرپور انداز میں اٹھایا۔ وفد کے سربراہ عامر شہاب نے کہا کہ صنعتی علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی براہِ راست پیداواری عمل، برآمدات، روزگار اور ملکی معیشت سے جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ اسمال انڈسٹریز کے تمام صنعتی زونز کو فوری طور پر لوڈشیڈنگ فری فیڈر پر منتقل کیا جائے تاکہ صنعتکاروں کو غیر ضروری مالی نقصان سے بچایا جا سکے۔انہوں نے مزید نشاندہی کی کہ سڑکوں کی کھدائی اور ترقیاتی کاموں کے دوران بجلی کے کھمبے ہٹانے کے باعث جو لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے، وہ اکثر مقررہ وقت سے زیادہ ہو جاتی ہے، جس سے صنعتی سرگرمیاں شدید متاثر ہوتی ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی بحالی مقررہ شیڈول کے مطابق یقینی بنائی جائے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو فیض اللہ دہری نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ سندھ اسمال انڈسٹریز کے لوڈشیڈنگ فری فیڈر کے قیام پر عملی کام جاری ہے اور ان شاء اللہ آئندہ ماہ تک اس حوالے سے پیش رفت ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ ہفتے ایک اور فالو اپ میٹنگ رکھی جا رہی ہے، جس میں تمام امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔سی ای او حیسکو نے سڑکوں کی کھدائی کے دوران بجلی کی بندش کے مسئلے پر بھی وفد کو یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ افسران کو ہدایت دی جائے گی کہ بجلی کی بحالی مقررہ وقت پر یقینی بنائی جائے تاکہ صنعتکاروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری وفد نے حیسکو انتظامیہ کے تعاون اور مثبت رویے کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ اقدامات جلد عملی صورت اختیار کریں گے، جس سے حیدرآباد کے صنعتی شعبے کو استحکام حاصل ہوگا۔

کامرس ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سندھ اسمال انڈسٹریز لوڈشیڈنگ فری فیڈر انہوں نے بجلی کی

پڑھیں:

بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا

گلگت: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ دعا گو ہیں کہ جنگ کے خاتمے کے لیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں کیونکہ خطے اور دنیا میں امن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

گلگت بلتستان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران میں ایک اسکول پر میزائل حملے کے نتیجے میں معصوم بچوں کی شہادت افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کا بوجھ صرف متاثرہ ممالک ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے عوام اٹھا رہے ہیں، اس لیے امن کی تمام کوششوں کا کامیاب ہونا ضروری ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ملک میں کوئی ایسا سیاستدان نہیں جس نے ان کی طرح ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہو۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ گلگت بلتستان کی ہر تحصیل تک پہنچے ہیں اور عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔

انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کا واحد ایسا فلاحی پروگرام ہے جو براہِ راست غریب عوام تک پہنچتا ہے۔ ان کے مطابق اس پروگرام کے خلاف کی جانے والی تمام سیاسی سازشیں ناکام ہوں گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کا تاریخی کردار رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کو دفاعی اور معاشی دونوں لحاظ سے مضبوط ہونا چاہیے اور ایسی معاشی پالیسی اختیار کی جانی چاہیے جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے۔

انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی مقامی لوگوں کو ان کے وسائل پر حق ملکیت دلانے کے لیے کام کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں مقامی آبادی کو حصہ دار بنایا جانا چاہیے تاکہ ترقی کے ثمرات سب سے پہلے مقامی لوگوں تک پہنچ سکیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر عوام نے انتخابات میں ان کی جماعت پر اعتماد کیا تو گلگت بلتستان میں صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • شدید گرمی میں سندھ میں 22 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شرجیل میمن
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا