Jasarat News:
2026-07-24@01:41:49 GMT

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فتح حاصل ہوگی

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) صدر پاکستان بزنس فورم (سندھ ریجن)ملک خدا بخش نے کہا ہے کہ بلوچستان میں فتنہ الہندستان دہشت گردوں کا جہنم واصل ہونا سیکورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے، سول ملٹری لیڈرشپ دہشت گردوں کیخلاف یک زبان ہیں، یہ ایک مشکل جنگ ہے جس میں پاکستان کو فتح حاصل ہوگی۔ملک خدا بخش نے بلوچستان میں فتنہ الہندستان سے وابستہ دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو قابلِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کے امن و استحکام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پوری قوم کے حقیقی ہیرو ہیں اور ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں عورتوں اور بچوں کا قتل کھلی بربریت اور انسانیت دشمنی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشتگرد کسی نظریے یا جدوجہد کی نمائندگی نہیں کرتے بلکہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا ان کی اخلاقی شکست ہے۔ ملک خدا بخش نے سیکورٹی فورسز کی غیر معمولی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں ہماری فورسز کا بلند مورال دشمن کے لیے واضح پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے دہشت گردی کا مکمل قلع قمع کیا جائے اور بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارتی مداخلت اور صوبے میں سرگرم بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ دہشت گرد تنظیم کی بھرپور حمایت کے حوالے سے ناقابلِ تردید شواہد پر مبنی ایک جامع ڈوزیئر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی دیگر عالمی تنظیموں کو پیش کیا جائے۔

کامرس رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بلوچستان میں

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار