لکی مروت:نامعلوم ملزمان نے گیس پائپ لائن تباہ کر دی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لکی مروت (صباح نیوز) لکی مروت میں بھانہ منجی والا کے قریب نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد کے ذریعے مین گیس پائپ لائن کے ٹی بی ایس کو تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، دھماکے کے اثر سے لگنے والی آگ کے شعلے دور دور تک دیکھے جا سکتے تھے۔ گیس کے اخراج اور دھماکے کی آواز نے پورے علاقے میں ہنگامہ پیدا کر دیا۔ واقعہ
کے بعد ہزاروں گھروں کو گیس کی سپلائی منقطع کر دی گئی ہے اور مقامی انتظامیہ فوری طور پر صورتحال پر قابو پانے کیلیے اقدامات کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔