data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور میں 25 سال کے طویل وقفے کے بعد بسنت کی بحالی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کے آسمان پر ایک بار پھر پتنگیں لوٹ آئی ہیں۔

بسنت کے آغاز پر انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شہریوں کی بسنت مناتے ہوئے ویڈیو بھی شیئر کی۔

مریم نواز نے اپنے پیغام میں شہریوں سے اپیل کی کہ بسنت کی خوشیاں ذمہ داری کے ساتھ منائیں اور اس تہوار کو سب کے لیے محفوظ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام حفاظتی ایس او پیز پر عمل کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بسنت پنجاب کی ثقافت کا خوبصورت حصہ ہے اور اس کی بحالی سے شہر میں خوشیوں کی فضا قائم ہوئی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور پاکستان میں خوشی اور سکون واپس لانے پر محمد نواز شریف کے شکر گزار ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ بسنت کے دوران عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جائے تاکہ لوگ بلا خوف و خطر اس روایتی تہوار سے لطف اندوز ہو سکیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مریم نواز

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا