انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان بیک چینل رابطے جاری ہیں، کیونکہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم گروپ میچ کے انعقاد کا کوئی حل نکالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

پاکستانی حکومت کی ہدایات پر پاکستان 15 فروری کو کولمبو میں بھارت کے خلاف میدان میں نہیں اترے گا، تاہم وہ اپنے دیگر میچز کھیلے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ تنازع: ناصر حسین کی آئی سی سی پر تنقید، پاکستان اور بنگلادیش کے مؤقف کی حمایت

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ فیصلہ بنگلہ دیش کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے کیا گیا ہے، جسے ٹی20 ورلڈ کپ سے اس بنیاد پر باہر کر دیا گیا کہ وہ بھارت میں کھیلنے پر آمادہ نہیں تھا۔

بھارت اس ایونٹ کا سری لنکا کے ساتھ مشترکہ میزبان ہے۔

Don't forget, there will be no #PakvsIndia match on February 15th, remember.

@vikrantgupta73 @SushantNMehta @bhogleharsha @NikhilNaz @YaariSports @StarSportsIndia @IrfanPathan @JayShah @jatinsapru @ashwinravi99 @mufaddal_vohra @harbhajan_singh #INDvPAK #INDvsPAK #PakvsIndia pic.twitter.com/2CXdWvsobb

— Talha GCN (@Talha_GCN) February 6, 2026

پی سی بی نے بھارت کے خلاف گروپ میچ کے بائیکاٹ پر باضابطہ طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

تاہم حکومتِ پاکستان کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ کے ذریعے سامنے آنیوالے فیصلے پر آئی سی سی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسے توقع ہے پی سی بی ’تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے باہمی طور پر قابلِ قبول حل تلاش کرے گا۔‘

اسی حل کے لیے آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور امارات کرکٹ بورڈ کے سربراہ مبشر عثمانی کے درمیان، جو آئی سی سی بورڈ کے رکن بھی ہیں، متعدد فون کالز اور ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹرز کی رینکنگ میں نمایاں بہتری، صائم ایوب پہلی پوزیشن پر پہنچ گئے

ان رابطوں میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی اور سلمان نصیر بھی شامل ہیں، جو پی ایس ایل کے سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ محسن نقوی کے سینیئر مشیر بھی ہیں۔

یہ کوششیں بائیکاٹ کے اعلان سے ایک ہفتہ قبل شروع ہو چکی تھیں، جب محسن نقوی نے پہلی بار پاکستان کی ورلڈ کپ میں شرکت پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔

اسی دوران وہ ایک سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات گئے، جہاں انہوں نے کرکٹ حکام سے مشاورت کے علاوہ عمران خواجہ سے ملاقات بھی کی۔

مزید پڑھیں:

بعد ازاں، عمران خواجہ کی سنگاپور واپسی اور محسن نقوی کے پاکستان میں ہونے کے باوجود رابطے جاری رہے۔

ابتدا میں پی سی بی کو اس بات سے آگاہ کیا گیا تھا کہ اگر پاکستان مکمل طور پر ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوتا ہے تو اسے ممکنہ پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تاہم پی سی بی کا مؤقف تھا کہ معاملہ مالی نقصانات کا نہیں۔

مزید پڑھیں:

بنگلہ دیش کو ایونٹ سے باہر کیے جانے کے بعد محسن نقوی نے آئی سی سی پر ’دوہرا معیار‘ اپنانے اور بنگلہ دیش کے ساتھ ’ناانصافی‘ برتنے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

تاہم بائیکاٹ کے اعلان کے بعد آئی سی سی کی جانب سے رابطوں کا محور پی سی بی کے تحفظات دور کرنا ہے تاکہ میچ کا انعقاد ممکن بنایا جا سکے۔

عمران خواجہ حالیہ عرصے میں پی سی بی، بی سی سی آئی اور آئی سی سی کے درمیان دیگر تنازعات میں بھی ثالث کا کردار ادا کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی امارات کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بنگلہ دیش پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل پی سی بی ٹی20 ورلڈ کپ دوہرا معیار سلمان نصیر عمران خواجہ مبشر عثمانی محسن نقوی

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امارات کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بنگلہ دیش پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل پی سی بی ٹی20 ورلڈ کپ دوہرا معیار عمران خواجہ محسن نقوی عمران خواجہ ٹی20 ورلڈ کپ کے درمیان بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ محسن نقوی پی سی بی کے ساتھ

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا