پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی کارکن ومیزبان مشی خان کے الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے ’ایلومیناٹی‘ سے متعلق خاموشی توڑ دی۔

ہانیہ عامر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ہیں، جن کے انسٹاگرام پر تقریباً 20 ملین فالوورز ہیں۔

وہ اس وقت اپنے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریز ’میری زندگی ہے تُو‘ کے لیے کافی تعریفیں حاصل کر رہی ہیں جب کہ ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں ’کبھی میں کبھی تم‘، ’سنگِ ماہ‘، ’دلربا‘، ’میرے ہمسفر‘ اور ’عشقیہ‘ وغیرہ شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial)


ہانیہ عامر اکثر اپنی سرجریز اور وائرل ویڈیوز کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں۔

گزشتہ روز سینئر اداکارہ ومیزبان مشی خان نے انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں جن میں ہانیہ عامر ایک مخصوص ہاتھ کے اشارے کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی آپ میرے شادی کے کارڈز شائع کرتے ہیں، میری ماں کو پہلے ہی پسند نہیں کہ میں کیا پہنتی ہوں، میرا خاندان پہلے ہی میرے خلاف ہے، کہتی ہیں میرے گال کے گڑھے جعلی ہیں اور یہ سب ختم ہونا چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ اب آپ کہہ رہے ہیں میں ایلومیناٹی ہوں، نہیں، میں ایلومیناٹی نہیں ہوں بلکہ میں ایک کام کرنے والی عورت ہوں، اپنا کام کر رہی ہوں، میں یہ سب نہیں سنبھال سکتی۔

مشی خان نے دعویٰ کیا کہ یہ علامت مبینہ طور پر ’ایلومیناٹی‘ سے جڑی ہوئی سمجھی جاتی ہے اور ہانیہ عامر نے یہ انداز ایک سے زیادہ مرتبہ اختیار کیا ہے، جس پر وہ سوال اٹھا رہی ہیں۔

بعد ازاں، ہانیہ عامر نے سب سے پہلے اپنی اسٹوریز کے ذریعے جواب دیا اور پھر اسٹوری میں ہی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے الزامات کی تردید کی اور کہا ’میری امی نے یہ مجھے بھیجا ہے‘۔

ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ کیا معاملہ ہے، تم سب میرے پیچھے کیوں ہو، میرے پاس پہلے سے ہی کئی مسائل ہیں، میں بہت سے الزامات اور تنازعات کا سامنا کر رہی ہوں۔

اداکارہ کے ردعمل پر مشی خان نے بھی جواب دیا، ان کا کہنا تھا کہ میں آپ کو ’جناب‘ کے دنوں سے آپ کو جانتے ہوئے لہذا آپ کے جواب پر حیرانی نہیں ہوئی۔

دوسری جانب، ہانیہ عامر کے فالوورز انسٹاگرام پر ان کا دفاع کر رہے ہیں۔

مداح ان کی جعلی گال کے گڑھوں اور ایلومیناٹی ہونے کے الزامات پر سخت ناراض ہیں۔

ایک مداح نے لکھا ہے کہ اگر ہانیہ عامر کے خاندان کو ان سے ناخوشی ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ وہ صحیح سمت میں جا رہی ہیں۔

ایک نے لکھا کہ کون کہتا ہے ان کے گال کے گڑھے جعلی ہیں، ناقدین کو اپنی آنکھیں چیک کرانی چاہیے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ہانیہ عامر رہی ہیں

پڑھیں:

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف