قومی اسمبلی؛ میڈیا اور رئیل اسٹیٹ سے متعلق اہم بلز منظور
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے اجلاس میں میڈیا اور رئیل اسٹیٹ سے متعلق بلز منظور کرلیے گئے، تاہم کورم پورا نہ ہونے کے سبب اجلاس ملتوی کردیا گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں شروع ہوا، جس میں مختلف اہم قانون سازی کے مراحل مکمل کیے گئے۔
اجلاس کے دوران سینٹرز آف ایکسیلنس ترمیمی بل 2026 قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، جبکہ فیڈرل گورنمنٹ رئیل اسٹیٹ منیجمنٹ اتھارٹی بل 2026 بھی ایوان میں پیش کیا گیا۔ دونوں حکومتی بل وزیر مملکت وجیہ قمر نے ایوان میں پیش کیے۔
بھارت: عام آدمی پارٹی کے رہنما لکی اوبرائے جالندھر میں فائرنگ سے ہلاک
اجلاس میں علاقہ دارالحکومت اسلام آباد کے بزرگ شہری ترمیمی بل 2025 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔ اس کے علاوہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2025 کو زیر غور لانے کی تحریک منظور کی گئی، جس کے بعد پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور کر لیا گیا۔
یہ بل وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے ایوان میں پیش کیا۔ اسی طرح ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن ترمیمی بل 2025 بھی قومی اسمبلی سے منظور ہوا، جو وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے پیش کیا۔
دنیا بھر میں فیس بک کی سروسز متاثر، صارفین پریشان
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اخباری ملازمین کے شرائطِ ملازمت سے متعلق ترمیمی بل بھی قومی اسمبلی سے منظور کر لیا گیا، یہ بل بھی وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے ایوان میں پیش کیا۔
اجلاس کے دوران جے یو آئی کی رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے ایوان میں کورم کی نشاندہی کی، جس پر ڈپٹی اسپیکر نے اراکین کی گنتی کی ہدایت دی۔ گنتی مکمل ہونے پر ایوان میں کورم نامکمل پایا گیا، جس کے باعث کورم مکمل ہونے تک اجلاس کی کارروائی معطل کر دی گئی۔
انڈر 19 ورلڈکپ کے فائنل میں آج انگلینڈ اور بھارت آمنے سامنے
بعد ازاں کورم پورا نہ ہونے کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس پیر شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
Ansa Awais Content Writer.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایوان میں پیش نے ایوان میں قومی اسمبلی میں پیش کیا
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔