Daily Mumtaz:
2026-07-23@23:51:08 GMT

دہشتگرد پاکستان کی سالمیت کے در پے ہیں، سینیٹر عبدالقادر

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT

دہشتگرد پاکستان کی سالمیت کے در پے ہیں، سینیٹر عبدالقادر

اسلام آباد (طارق سمیر ) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائےدفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ 6 فروری 2026 کو جمعہ کی نماز کے دوران کیا جانے والا خودکش حملہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے. دہشتگردی کے اس واقعے میں 31 نمازی شہید اور 169 سے زائد زخمی ہوئے۔ واقعے میں ملوث دہشت گرد گروہ ناقابل معافی ہیں.

ملک میں امن و امان اسی وقت قایم ہوگا جب دہشتگردوں کے نیٹ ورکس کا خاتمہ کر دیا جائی گا. ملکی ترقی و خوشحالی کیلیے ملک کے طول و عرض میں پھیلے دہشت گردوں کو چن چن کر ہلاک کرنا ہوگا. دہشتگرد گروہ پاکستان کی سالمیت کے در پے ہیں. بلوچستان میں 31 جنوری کو ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کا اسلام آباد حملے سے تعلق ہو سکتا ہے.چیرمین قایمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے مزید کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے کامیابی کے ساتھ بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشنز میں سیکڑوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ 31 جنوری کو بلوچستان بھر میں دہشتگردوں نے ہم آہنگ حملے کیے جن میں سیکورٹی اہلکار اور عام شہری بھی نشانہ بنے. اسلام آباد حملہ ایک سے زیادہ دہشتگرد تنظیموں کی کاروائی بھی ہو سکتی ہے. اسلام آباد حملہ پاکستان کے امن، مذہبی ہم آہنگی اور شہری دفاع پر ایک براہِ راست حملہ تھا. امام بارگاہ کو نشانہ بنانے کا بڑا مقصد ملک میں فرقہ وارانہ فسادات پھیلانا بھی ہو سکتا ہے. عوام اور سیکیورٹی ادارے دہشتگردوں کو ختم کرکے امن و امان کے قیام میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسلام ا باد

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

سٹی 42: سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔

توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے ممکنہ مہنگائی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

  نوٹس متن  کے مطابق مجوزہ نظام سے ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،توجہ دلاؤ نوٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

نوٹس میں صارفین کو قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا.

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار