data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کیوپرٹینو :ایپل کی جانب سے رواں سال اپنا سستا ترین نیا آئی فون بہت جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے دنیا بھر میں آئی فون کے شائقین میں خاصا جوش پایا جا رہا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ آئی فون 17 ای کو موسمِ بہار میں پیش کیا جائے گا، اب سامنے آنے والی تازہ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایپل اس ڈیوائس کو فروری کے مہینے میں ہی لانچ کر دے گا۔

ٹیکنالوجی سے متعلق ویب سائٹ میک ویلٹ (Macwelt) کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایپل 19 فروری کو آئی فون 17 ای کو باضابطہ طور پر متعارف کرانے کا منصوبہ رکھتا ہے، یہ تاریخ اس لحاظ سے بھی غیر متوقع نہیں کیونکہ ایپل نے گزشتہ سال بھی آئی فون 16 ای کو 19 فروری 2025 کو پیش کیا تھا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کمپنی سستے آئی فونز کے لیے اسی شیڈول پر عمل کر رہی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ آئی فون 17 ای میں اس بار میگ سیف (MagSafe) سپورٹ فراہم کی جائے گی، جس کے نتیجے میں صارفین کو 25 واٹ وائرلیس چارجنگ کی سہولت حاصل ہوگی۔ یہ فیچر آئی فون 16 ای میں موجود نہیں تھا، جس کی وجہ سے نئے ماڈل کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق آئی فون 17 ای کا ڈیزائن مجموعی طور پر گزشتہ سال کے آئی فون 16 ای سے ملتا جلتا ہوگا،اس میں فرنٹ کیمرے کے لیے ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن شامل نہیں کیا جائے گا جو کہ ایپل کے مہنگے ماڈلز میں دیکھا جاتا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد ممکنہ طور پر قیمت کو کم رکھنا بتایا جا رہا ہے۔

ٹیکنیکل خصوصیات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آئی فون 17 ای میں جدید اے 19 چِپ دی جائے گی جبکہ اس کے ساتھ سیکنڈ جنریشن ایپل سی 1 ایکس موڈیم اور این 1 وائرلیس نیٹ ورک چِپ بھی شامل ہوگی دیگر فیچرز زیادہ تر آئی فون 16 ای جیسے ہی ہونے کا امکان ہے، تاکہ کم قیمت میں بہتر کارکردگی فراہم کی جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق آئی فون 17 ای کی ابتدائی قیمت 599 ڈالرز سے شروع ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث یہ ڈیوائس اُن صارفین کے لیے پرکشش انتخاب بن سکتی ہے جو کم قیمت میں ایپل کا نیا آئی فون خریدنا چاہتے ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: آئی فون 16 ای آئی فون 17 ای گیا ہے کہ کے لیے جا رہا کیا جا

پڑھیں:

کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم

— فائل فوٹو 

سندھ ہائی کورٹ نے کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے لواحقین کے واجبات کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔

عدالت کے آئینی بینچ نے کے ڈی اے کے مرحوم افسر کے واجبات کی لواحقین کو عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کے ڈی اے نے واجبات تسلیم کرنے کے باوجود ادائیگی نہیں کی۔

عدالت کے استفسار پر کے ڈی اے کے وکیل نے بتایا کہ کے ڈی اے اب تک 3 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کرچکا ہے، ادائیگی میں تاخیر مالی مشکلات کے باعث ہوئی۔

کے ڈی اے کے وکیل نے بتایا کہ سندھ حکومت سے 5 ارب روپے کی گرانٹ طلب کی گئی ہے۔

اصل ملزمان کو بچانے کیلئے اسسٹنٹ ایکسائز افسر کو نامزد کیا گیا، وکیل

کراچی سندھ ہائی کورٹ نے ایکسائز افسر کے خلاف 4 من سے...

جس پر عدالت نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق مرحوم افسر کے واجبات ان کی زندگی میں ادا نہیں کیے گئے، درخواست گزار قانونی وارث ہونے کے باعث واجبات کی حق دار ہیں، پینشن اور ریٹائرمنٹ فوائد کسی ادارے کی صوابدید نہیں بلکہ قانونی حق ہے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ واجبات کی بر وقت ادائیگی ریاستی اداروں کی آئینی ذمے داری ہے، ادارے کی مالی مشکلات ملازمین کو تسلیم شدہ حقوق سے محروم رکھنے کا جواز نہیں بن سکتیں، سرکاری ادارے مالی اور انتظامی امور بہتر انداز میں چلانے کے پابند ہیں، کے ڈی اے درخواست گزار کو واجبات کی مد میں 1 کروڑ 10 لاکھ روپے ادا کرے اور عمل درآمد رپورٹ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو پیش کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان: رواں ماہ بارشوں سے 8 افراد جاں بحق، 41 گھروں کو نقصان
  • سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت میں کتنی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی؟
  • سوناہزاروں روپے سستا، ایک دن کی بڑی کمی نے مارکیٹ ہلا دی
  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ