پاکستان اور ازبکستان کی تجارت 2029 تک 2 ارب ڈالر تک لے جائیں گے، وزیر اعظم کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو 2029 تک 2 ارب ڈالر تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
وزیر اعظم نے پاکستان اورازبکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ازبک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ بزنس فورم کے نتیجے میں دو طرفہ تجارتی حجم 45 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکا ہے، مگر اس میں مزید اضافہ ممکن ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ازبکستان میں چاول اور آلو کی بہت زیادہ طلب موجود ہے جسے پاکستان کی پیداوار پورا کر سکتی ہے، اور دونوں ممالک کے نجی شعبے کے درمیان 3 ارب ڈالر سے زائد کے سمجھوتوں کو بھی اہم پیشرفت قرار دیا۔
ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف نے بھی دونوں ملکوں کے درمیان کیے گئے باہمی سمجھوتوں پر مؤثر اور بروقت عمل درآمد کے عزم کا اظہار کیا۔
دوسری جانب دفتر خارجہ نے پاکستان اور ازبکستان کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا، پاکستان نے ازبکستان کو اپنی بندرگاہوں اور سڑکوں کے ذریعے ٹرانزٹ کارگو کی سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کی جبکہ ازبکستان نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان ریلوے منصوبے کو متفقہ طور پر منظور کیا۔
اس موقع پر ایوان صدر میں ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف کو پاکستان کے اعلیٰ اعزاز “نشان پاکستان” سے بھی نوازا گیا، جس سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا پیغام ملا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینا خطے میں ترقی اور خوشحالی کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے اور حکومت اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان اور ازبکستان ازبکستان کے کے درمیان
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :