افغانستان: صوبے خوست میں دھماکا‘ متعدد خواتین جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کابل: افغانستان کے صوبے خوست میں ایک خوفناک دھماکے سے متعدد خواتین جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق ملک کے صوبے خوست میں ہونے والا جان لیوا دھماکا گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔ جس میں ایک ہی خاندان کی 3 خواتین جاں بحق اور ایک شخص زخمی بھی ہو گیا۔
حکام کے مطابق صوبائی ترجمان طاہر احرار کا کہنا ہے کہ حادثہ آج جمعہ کی شام کو پیش آیا، جہاں متاثرہ خاندان سرد موسم میں گھر کو گرم رکھنے کے لیے گیس ہیٹر استعمال کر رہا تھا، تاہم گیس کے اخراج کے باعث ہیٹر کا سلنڈر پھٹ گیا۔ جس کی وجہ سے مذکورہ ہلاکتیں رونما ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں زخمی شخص کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ