اسلام آباد مسجد خدیجہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں،جعفریہ الائنس
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جعفریہ لائنس پاکستان ضلع حیدرآباد کی ضلعی عہدیداران صدر ساجد انصاری۔سیدشمیم نقوی۔سید شیر علی شاہ۔سراج بیگ۔سید عرفان نقوی۔ارشاد انصاری۔عبدالعزیز پاٹولی، زین حسین، نو روز مغل، علی قریشی و دیگر اپنے مزمتی بیان میں کہا کہ اسلام آباد کے علاقہ ترالی میں مسجد خدیجہ الکبری میں ہونے والے بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ھوئے کہا کہ ایک بار پھر بیرونی سازش کے تحت ملک پاکستان میں دہشت گردی کو منظم انداز میں پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ کالعدم جماعتیں ملک بھر میں کھلے عام جلسے جلوس منعقد کر رہی ہیں، شیعہ مسلمانوں کی تکفیر کر رہی ہیں، جس کے نتیجے میں کبھی ٹارگٹ کلنگ اور اب اسلام آباد میں بم دھماکے جیسے المناک واقعات سامنے آ رہے ہیں یہ صورتحال ریاستی رِٹ کے لیے سنگین چیلنج ہے۔ سیکیورٹی ادارے اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور کالعدم تنظیموں کے خلاف بلاامتیاز اور موثر کارروائی کریں، جن کے تانے بانے فتنہ خوارج سے جا ملتے ہیں۔ دہشت گردی کے اس ناسور کے مکمل خاتمے کے بغیر ملک میں امن و استحکام کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔