کھیل کے میدان آباد ہونے سے معاشرہ میں مثبت تبدیلی آتی ہے
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوٹری(جسارت نیوز)کھیل کے میدان آباد ہونے سے معاشرہ میں مثبت تبدیلی آتی ہے کھیل کی سرگرمیوں سے سماجی برائیوں اور بیماریوں میں بھی کمی ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار ایم ایس سول ہسپتال کوٹری ڈاکٹر برکت لغاری نے معرکہ حق اسپورٹس گالا کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔محکمہ کھیل سندھ کے تعاون سے پرائم اسپورٹس کرکٹ کلب نے معرکہ حق اسپورٹس گالا جامشورو کا انعقاد کیا جس میں کرکٹ فٹبال اور دیگر کھیل کے مقابلہ ہوئے۔افتتاحی تقریب میں مہمان خاص ایم ایس سول ہسپتال کوٹری ڈاکڑر لغاری۔ایڈوکیٹ ارشد حسین سہتو۔اصضر علی شاہ۔ ممتاز راہجو۔دیدار علی چانڈیو اور مظفر قریشی نے بال کو ہٹ لگا کر مقابلوں کا افتتاح کیا ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔