نمازیوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی اور سنگین جرم ہے، قدسیہ ناموس
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد کی ناظمہ قدسیہ ناموس نے شیعہ برادری کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ عبادت گاہ میں بے گناہ نمازیوں پر حملہ نہ صرف اسلامی تعلیمات کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ یہ واقعہ ملک کے استحکام پر براہِ راست حملہ ہے۔قدسیہ ناموس نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے حکومت اور مقتدر اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کر کے ذمہ دار عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے اور عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے واقعات قوم کو تقسیم کرنے کی گھناؤنی سازش ہیں، جنہیں صرف اتحاد، صبر اور بھائی چارے کے فروغ سے ہی ناکام بنایا جا سکتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔