اسلام آباد:

ترلائی کے علاقے میں واقع امام بارگاہ کے گیٹ پر خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 132 تک پہنچ گئی جبکہ 162 زخمی ہیں جن میں سے 29 کی حالت تشویشناک ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امام بارگاہ کے گیٹ پر ایک بج کر چالیس منٹ پر دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، امام بارگاہ سے ملحقہ گھروں اور قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ آئی جی اسلام آباد کی جانب سے اسلام آباد میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ دھماکے کی جگہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت کے پولی کلینک، پمز اور سی ڈی اے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی۔ اسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی نوعیت سے متعلق تحقیقات کر رہا ہے۔ رینجرز اور پاک فوج کے جوان بھی موقع پر پہنچ گئے۔

زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مین ایمرجنسی، آرتھو پیڈک، برن سینٹر اور نیورو ڈیپارٹمنٹ فعال ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے مطابق دھماکے میں زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز کو مختلف اسپتالوں میں زخمیوں کے علاج و معالجے کی نگرانی کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

ای ڈی پمز عمران سکندر کے مطابق پمز اسپتال میں 28 ڈیڈ باڈیز منتقل کی گئیں، 105 زخمی پمز اسپتال لائے گئے۔ نوجوانوں کی کثیر تعداد خون کے عطیات دینے پمز پہنچ گئی۔

اسی طرح پولی کلینک میں عون عباس، ڈاکٹر عباس مہدی، ناصر علی جاں بحق ہوئے، ایک جاں بحق شخص نامعلوم ہے۔

بے نظیر بھٹو اسپتال میں بھی زخمیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، 5 زخمی بے نظیر بھٹو اسپتال لائے گئے، اسپتال میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی، پولیس اہلکار اسپتال ایمرجنسی کے باہر اور اندر تعینات ہیں۔ ایک زخمی 22 سالہ ضامن شاہ اسی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، دیگر زخمیوں میں زین شاہ، اظہر شاہ اور ریاض شاہ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف اسپتالوں میں لائے گئے متعدد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

محسن نقوی کی آمد، میڈیا سے بات کیے بغیر روانہ

وزیر داخلہ محسن نقوی امام بارگاہ پہنچ گئے اور وہاں کا دورہ کیا، تفصیلات حاصل کیں، میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے۔

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے کزن بھی شہید

جاں بحق اور زخمی افراد میں آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے رشتہ دار بھی شامل ہیں، آئی جی اسلام آباد کے کزن شہید ہوئے ہیں۔

28 میتیں لواحقین کے حوالے

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر عمران سکندر کے مطابق پمز اسپتال میں لائی گئی 28 میتیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔

شہید افراد کی تعداد 32 ہوگئی، وفاقی وزیر صحت

وفاقی وزیر صحت ہنگامی دورے پر کراچی سے اسلام آباد پہنچے اور اسپتالوں کا دورہ کیا، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 تک پہنچ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 162 تک پہنچ گئی، 149 افراد کو پمز جبکہ 13 افراد کو پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا۔ پمز اور پولی کلینک لائے گئے 29 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جن میں سے 25 پمز اور 4 پولی کلینک میں زیر علاج ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔ پمز اسپتال میں 28 جبکہ پولی کلینک میں چار لاشیں لائی گئیں۔



امام بارگاہ خودکش دھماکا، حملہ آور سے مبینہ قریبی تعلق پر 4 افراد پشاور سے گرفتار



اسلام آباد خودکش دھماکا، حملہ آور فائرنگ کر کے مسجد کے ہال تک پہنچا، ابتدائی شواہد



اسلام آباد دھماکا، بلاول بھٹو کا حکومت سے شفاف تحقیقات اور عبادت گاہوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ

راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد کی امام بارگاہ میں دھماکے کے بعد راولپنڈی میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ مساجد و امام بارگاہوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی جبکہ مساجد و امام بارگاہوں کے باہر تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

پولیس نے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر دی، کینٹ میں مسیحی برداری عبادات گاہوں پر بھی اضافی پولیس نفری تعینات کر دی گئی۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے تمام ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو فوری حساس علاقوں میں پہنچنے کی ہدایت کر دی جبکہ کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

وزارت صحت

ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاق کے زیر انتظام تمام سرکاری اسپتالوں میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اسپتالوں میں ادویات، طبی آلات اور دیگر ضروری انتظامات کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جا رہی ہے۔

مصطفیٰ کمال کے مطابق ڈاکٹرز نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ افسوس ناک واقعے میں زخمیوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

وزیر مملکت برائے داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری پمز اسپتال پہنچ گئے۔ ‎‎وزیر مملکت نے دھماکے میں زخمی ہونے والے زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی۔

‎طلال چوہدری نے دھماکے کے زخمیوں کے لیے خصوصی طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ ‎حکومت زخمی مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

صدر مملکت مذمت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی دارالحکومت میں دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور صبرِ جمیل کی دعا کی۔

صدرِ مملکت نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف جرم ہے، قوم مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم کی مذمت

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امام بارگاہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہادتوں پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا جبکہ اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کی۔ وزیرِ اعظم نے شہداء کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات ہوئی، انہوں نے واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داران کے فوری تعین کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم ے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور وزیر صحت کو خود نگرانی کرنے کا حکم دیا۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ دھماکے کے ذمہ داران کو تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے، ملک میں شر پسندی اور بدامنی پھیلانے کی ہر گز کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

سربراہ مجلس وحدت المسلمین علامہ راجا ناصر عباس نے ترلائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد خدیجہ الکبریٰ میں ہونے والے افسوسناک دھماکے اور بے گناہ نمازیوں کی شہادت پر میں دلی طور پر نہایت غمزدہ اور رنجیدہ ہوں۔

راجا ناصرعباس نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں اس نوعیت کی دہشت گردانہ کارروائی نہ صرف انسانی جانوں کے تحفظ میں سنگین ناکامی کا ثبوت ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل طبی سہولیات فراہم کرنے کی آئی جی اسلام آباد اسپتالوں میں امام بارگاہ اسلام ا باد پمز اسپتال دھماکے میں اسپتال میں پولی کلینک کر دیا گیا محسن نقوی ہونے والے کرتے ہوئے زخمیوں کو کی ہدایت افراد کی کے مطابق پہنچ گئی کی تعداد لائے گئے پمز اور کی حالت تک پہنچ

پڑھیں:

لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ

ترجمان اتحاد اُمت فورم کے مطابق کانفرنس کے دوران ’’استقبال محرم‘‘ کے عنوان سے ایک نشست شامل کی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے ماتمی سنگتوں کو دعوت دی گئی ہے، جو استقبال محرم کی اس نشست میں ماتم اور نوحہ خوانی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں 13 جون کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان اتحاد اُمت فورم کے مطابق کانفرنس کے دوران ’’استقبال محرم‘‘ کے عنوان سے ایک نشست شامل کی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے ماتمی سنگتوں کو دعوت دی گئی ہے، جو استقبال محرم کی اس نشست میں ماتم اور نوحہ خوانی کریں گے۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر سے معروف نوحہ خواں حضرات کو بھی خصوصی طور پر دعوت دی گئی ہے جبکہ ماتمی سنگتیں بھی دُختر رسولؑ کو پرسہ دیں گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے باقاعدہ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو نوحہ خواں حضرات اور ماتمی انجمنوں کے سالاروں سے رابطے کر رہی ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ماتمی سنگتوں کے سالاروں اور نوحہ خواں حضرات نے اظہار تشکر کیا ہے کہ انہیں بھی اس عظیم اجتماع میں شرکت کا موقع دیا جا رہا ہے۔ کانفرنس میں نوحہ خواں حضرات نوحہ خوانی کیساتھ شہیدِ امت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو بھی اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
  • کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
  • 3 جون: جب حضرت امامؒ نے آخری سانس لی
  • جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، 4 مریض اسپتال داخل، الرٹ جاری
  • لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے