چین کے ساتھ شراکت داری اور برآمدی کامیابیاں، پاکستان کی اقتصادی ترقی کا نیا باب
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی اور اقتصادی تعاون نے ملکی معیشت کے لیے ایک نئے دور کا آغاز کر دیا ہے، جہاں برآمدات میں نمایاں اضافہ اور اہم شعبوں میں تاریخی سنگِ میل عبور کیے جا رہے ہیں۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی مؤثر حکمت عملی کے باعث پاکستان عالمی شراکت داری کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جس کے ثمرات مختلف صنعتی اور زرعی شعبوں میں واضح طور پر سامنے آ رہے ہیں۔
پاکستان کے فارماسیوٹیکل اور زرعی شعبوں نے حالیہ عرصے میں چین کے ساتھ تعاون کے نتیجے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اسی سلسلے میں چینی زرعی ماہرین اور صنعت کے نمائندوں نے یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کا دورہ کیا، جہاں دونوں ممالک کے درمیان زرعی ٹیکنالوجی، تحقیق اور پیداوار بڑھانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دورے کو پاکستان کی زرعی ترقی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
چینی زرعی وفد نے فارم ویلیو چین میں کاروباری شراکت داری اور جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی کے فروغ کے لیے متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔ ان معاہدوں کا مقصد پاکستان کی زرعی پیداوار کو جدید خطوط پر استوار کرنا، ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینا اور عالمی منڈیوں تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس تعاون سے نہ صرف کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ ملکی برآمدات کو بھی تقویت ملے گی۔ دوسری جانب پاکستان کی برآمدات کے اعداد و شمار بھی معیشت میں بہتری کی عکاسی کر رہے ہیں۔
حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی چاول برآمدات 62 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہیں جب کہ نمک کی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح فارماسیوٹیکل شعبے میں بھی نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے اور 2025 کے دوران پاکستان کی فارما برآمدات 11 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ برآمدات میں یہ اضافہ نہ صرف زرِمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے بلکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور اقتصادی خودانحصاری کے ہدف کے حصول میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ایس آئی ایف سی کے تحت کیے گئے عملی اقدامات کے باعث قومی معیشت کے کلیدی شعبوں میں تیز رفتار پیش رفت جاری ہے، جس سے پاکستان کی عالمی سطح پر ساکھ میں بہتری آ رہی ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان کی رہا ہے
پڑھیں:
دریائے راوی میں نچلے درجے کا سیلاب، زرعی اراضی اور فصلیں زیرِ آب
رانا فرحان سعید:ساہیوال کے علاقے قطب شہانہ کے مقام پر دریائے راوی میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث قریبی علاقوں میں زرعی اراضی زیرِ آب آنا شروع ہو گئی ہے۔
مقامی زمینداروں کے مطابق گزشتہ سال ٹوٹنے والے بند کی تاحال مرمت نہ ہونے سے سیلابی پانی موضع اورنگ آباد میں داخل ہو گیا ہے۔
سیلابی پانی کے باعث سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی متاثر ہوئی ہے، جبکہ 100 سے زائد ایکڑ پر کھڑی کماد، تل، مکئی اور دھان کی فصلیں زیرِ آب آ گئی ہیں۔ پانی داخل ہونے سے جانوروں کا چارہ بھی بہہ گیا، جس کے باعث کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی اب موضع اورنگ آباد اور موسیٰ پور کی نواحی آبادیوں کی جانب بڑھ رہا ہے، جس سے مزید علاقوں کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
زمینداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث گزشتہ سال متاثر ہونے والے بند کی بروقت مرمت نہیں کی گئی، جس کے نتیجے میں انہیں مسلسل دوسرے سال بھی کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
متاثرہ کاشتکاروں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے فوری حفاظتی اقدامات، بند کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت اور متاثرین کے نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ