سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کا 774واں عرس مبارک شروع
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
ویب ڈیسک:سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کا سالانہ 774واں عرس مبارک شروع ہوگیا۔
عرس کی تین روزہ تقریبات کا افتتاح گورنر سندھ کامران ٹیسوری مزار قلندر پر حاضری دیکر کریں گے،پنجاب سمیت چاروں صوبوں سے لاکھوں زائرین سیہون پہنچ گئے ہیں اورسیہون کی گلیوں میں دمادم مست قلندر کے نعروں کی گونج سنائی دے رہی ہے۔
زائرین چادریں لیکر دھمالیں ڈال کر مزار قلندر پر حاضری دیکر عقیدت و محبت کا اظہار کر رہے ہیں،سیہون میں زائرین کی سہولت کیلئے پانی کی سبیلیں اور میڈیکل کیمپس بھی قائم کئے گئے ہیں۔
آج شام سندھ کی روایتی ثقافت ملاکھڑے کے دلچسپ مقابلے بھی منعقد ہونگے،رات کو شہباز آڈیٹوریم ہال میں سگھڑن جی کچہری کا زبردست پروگرام منعقد ہوگا۔
بھارت: عام آدمی پارٹی کے رہنما لکی اوبرائے جالندھر میں فائرنگ سے ہلاک
عرس کے موقع پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور 6 ہزار پولیس، 300 رینجرز اہلکار تعینات کئے گئے ہیں،مزار قلندر اور سیہون شہر کی سی سی ٹی وی،اور ڈرون کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے نے انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی