مسجد میں خودکش حملے کا سن کر شدید صدمہ پہنچا، امریکی رکن کانگریس
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی رکن کانگریس اور کانگریس میں پاکستان کاکس کے شریک چیئرمین ٹام سوازی نے کہا ہے کہ مجھے اسلام آباد کی مسجد میں خودکش حملے کا سن کر شدید صدمہ پہنچا ہے۔
اپنے بیان میں ٹام سوازی نے کہا کہ دورہ پاکستان میں انہیں بتایا گیا تھا کہ برکینافاسو کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ دہشتگرد حملے پاکستان میں ہوتے ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کا سن کر شدید صدمہ ہوتا ہے۔
ٹام سوازی کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر دہشتگردی کی ہر قسم کا خاتمہ کرنا چاہیے اور لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والوں کو مسترد کرنا چاہیے، مذہبی ہم آہنگی کیلئے ہم سب کو متحد ہونا چاہیے۔
ایک اور رکن کانگریس گریگری میکس نے کہا کہ مسجد خدیجۃُ الکبریٰ پر دہشتگردوں کا حملہ ہولناک ہے، پاکستانیوں کو محفوظ اور آزادانہ عبادت کا حق ہونا چاہیے۔
خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترلائی کلاں کے غازی شاہ امام روڈ پر امام بارگاہ میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 32 افراد شہید جبکہ 169 زخمی ہو گئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز